اسلام آباد ہائیکورٹ: چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں سزا معطلی کا معاملہ،چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس میں 5 اگست کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست دائر کردی
اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست وکیل لطیف کھوسہ کی جانب سے دائر کی گئی ہے، عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی صرف سزا معطل کی، اسلام آباد ہائیکورٹ ٹرائل کورٹ کا مکمل فیصلہ معطل کرنے کا حکم دے، الیکشن کمیشن کے وکیل کی جانب سے اعتراض کیا گیا کہ درخواست میں ریاست کو فریق نہیں بنایا گیا، عدالت فیصلہ معطلی کی درخواست میں ترمیم کرکے ریاست کو فریق بنانے کی اجازت دے،
واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو تین برس کی سزا سنائی گئی تھی جس کے بعد عمران خان کو زمان پارک سے گرفتارکر کے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی سزا معطل کی تو انہیں سائفر کیس میں گرفتارکر لیا گیا، عمران خان اب اڈیالہ جیل میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں
عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان
عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟
چئیرمین پی ٹی آئی کا صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہوگیا
پیپلز پارٹی کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی
عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی








