اسلام آباد ہائی کورٹ ،قیام پاکستان سے لے کر اب تک وزرائے اعظم اور صدور کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات کا معاملہ ،انفارمیشن کمیشن کے فیصلے کیمطابق معلومات فراہم کرنی ہیں یا نہیں؟ حکومت سے ایک ماہ میں جواب طلب کر لیا گیا
تحریری حکمنامے میں عدالت نے کہا کہ کابینہ ڈویژن سے توشہ خانہ تحائف کی رپورٹ بھی ایک ماہ میں طلب کی گئی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے کابینہ ڈویژن کو نوٹس جاری کر دیا ،تحریری حکمنامہ میں کہا گیا کہ کابینہ ڈویژن نے پانچ ماہ گزرنے کے باوجود توشہ خانہ تفصیلات نہیں دیں،تین صفحات پر مشتمل حکمنامہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے جاری کیا وکیل ابوذر سلمان نیازی نےتوشہ خانہ تحائف کی تفصیلات کے لیے اسلام اباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ وزرائے اعظم اور صدور کو بیرون ملک سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ انفارمیشن کمیشن نے 29جون 2022 کو حکومت کو توشہ خانہ تفصیلات فراہمی کا حکم دیا لہذا اُس حکم پر عمل کرایا جائے۔درخواست گزار نے کہا کہ تحائف کی مارکیٹ ویلیو اور لگائی گئی قیمت کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔ ابوزر سلمان نیازی ایڈووکیٹ کی درخواست میں کابینہ ڈویژن ، انفارمیشن کمیشن فریق بنایا گیا ہے۔
ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’
اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت
عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ