توشہ خانہ فوجداری کاروائی،عدالت کے باہر سخت سیکورٹی

جج ہمایوں دلاور کی کورٹ کے باہر پولیس، ایف سی کی بھاری نفری کو تعینات کردیا گیا
0
39
tosha imran

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد ،چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کارروائی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے کی ،الیکشن کمیشن کے وکلاء امجد پرویز اور سعد عدالت میں پیش ہوئے، عمران خان کے وکلاء عدالت میں پیش نہیں ہو سکے ،عدالت نے سماعت میں 11 بجے تک وقفہ کردیا ،عطاء تارڈ ڈسٹرکٹ کورٹ پہنچ گئے ،جج ہمایوں دلاور کی کورٹ کے باہر پولیس، ایف سی کی بھاری نفری کو تعینات کردیا گیا

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کارروائی کا معاملہ ،توشہ خانہ کیس کی سماعت جاری ،الیکشن کمیشن کے وکلا کمرہ عدالت میں موجود ہیں،ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے میڈیا پر کمرہ عدالت میں داخلے پر پابندی لگا دی ،جج ہمایوں دلاور نے بغیر کسی نوٹس یا فیصلے پر پابندی لگائی ،ایس پی ظہیر کی جانب سے جج ہمایوں دلاور کا پیغام میڈیا کو پہنچایا گیا کہ کمرہ عدالت داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے

جج ہمایوں دلاور نے صحافیوں سے بات کرنے سے بھی انکارکر دیا، ایس پی ظہیر نے صحافیوں کو پیغام دیا کہ صحافیوں سے کہیں سیشن جج سے اجازت لے کر آئیں،اسلام آباد پولیس اہلکاروں کی جانب سے صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی کی گئی، گزشتہ روز جج ہمایوں دلاور نے میڈیا نمائندگان کو کیس کی کوریج کیلئے کمرہ عدالت داخلے کی یقین دہائی کروائی تھی آج بغیر کسی وجہ کے کمرہ عدالت میں صحافیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی

توشہ خانہ کیس، 8 بیٹ رپورٹرز کو کمرہ عدالت میں آنے کی اجازت
توشہ خانہ کیس کی سماعت جج ہمایوں دلاور کی عدالت میں شروع ہوئی،اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹ بیٹ رپورٹرز نے جج ہمایوں دلاور سے ملاقات کی،جج ہمایوں دلاور نے 8 بیٹ رپورٹرز کو کمرہ عدالت میں آنے کی اجازت دے دی ،گواہ الیکشن کمیشن وقاص ملک سے پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث نے جرح شروع کردی

وکیل خواجہ حارث نے سوال کیا کہ شکائت دائر کرنے سے قبل الیکشن کمیشن نے خریدار کی رسید پر چیرمین پی ٹی آئی کو نوٹس بھیجا؟وکیل الیکشن کمیشن سعد حسن نے کہا کہ ایک ہی سوال بار بار کر رہے ہیں، وکیل الیکشن کمیشن امجد پرویز نے کہا کہ گواہ وقاص ملک عام انسان ہے، بار بار سوال کرکے گمراہ کیا جا رہا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی کے ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے چیرمین پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کیا،نوٹس موصول ہونے پر چیرمین پی ٹی آئی نے جواب تو دیا لیکن خریدار کی رسید ساتھ نہیں لگائی،جج ہمایوں دلاور نے پولیس کو کمرہ عدالت کا دروازہ دوران سماعت مستقل بند کرنے کی ہدایت کردی،جج ہمایوں دلاورنے پولیس کو ہدایت کی کہ اب بار بار دروازہ بند کھل نہ ہو، جس پر پولیس نے عدالت میں کہا کہ وکلاء باہر لڑائی کرتے ہیں، جج ہمایوں دلاور نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ بس اب کمرہ عدالت کا دروازہ دوران سماعت نہ کھلے،

وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ وکیل امجدپرویز جیسے کر رہے ایسے جرح نہیں ہوتی، میں چپ ہی ہوجاتا ہوں،الیکشن کمیشن کے گواہ کو رات گئے خیال آیا کہ سوالوں کے جواب نہیں دینے، وکیل خواجہ حارث نے سوال کیا کہ شکائت دائر کرتے وقت جو دستاویزات آپ کے پاس ہیں یہ الیکشن کمیشن کی سماعتوں کے دوران بھی موجود تھے؟گواہ وقاص ملک نے کہا کہ شکائت کے ساتھ منسلک دستاویزات الیکشن کمیشن کی سماعتوں کے دوران بھی موجود تھے، وکیل خواجہ حارث نے سوال کیا کہ شکائت دائر کرنے سے قبل الیکشن کمیشن کذ چیرمین پی ٹی آئی کو خریدار پر جاری فریش نوٹس کا آپ کو معلوم ہے؟ گواہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے چیرمین پی ٹی آئی کو جواب دائر کرنے کا نوٹس جاری کیاتھا، وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ گواہ وقاص ملک نے نہیں بتایا کہ چیرمین پی ٹی آئی نے خریدار کا نام اپنے جواب میں بتایا یا نہیں، وکیل الیکشن کمیشن امجدپرویز نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی سماعتوں کو سیشن عدالت میں چیلنج نہیں کیا گیا،جج ہمایوں دلاورنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نہ ہی توشہ خانہ کے حقائق سیشن عدالت میں زیر بحث ہیں اور نہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا، گواہ وقاص ملک نے متعدد بار کہا کہ الیکشن کمیشن کی سماعتوں کا حصہ نہیں تھا،

وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ کمرہ عدالت میں ٹیپ ہو جس سے سماعتیں ریکارڈ ہونی چاہیے، جج ہمایوں دلاورنے کہا کہ خواجہ حارث کی تمام استدعاوں کو اپنے فیصلے میں عدالت لکھے گی، وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ مجھے تو خاموش کروا رہے، امجد پرویز کو چپ کروائیں جو آئندہ دو ہفتے بھی لقمے دینے میں لگے رہیں گے، جج ہمایوں دلاور نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دو ہفتے تک تو معاملہ نہیں جائےگا، جرح آج مکمل ہوگی، جج ہمایوں دلاور نے خواجہ حارث سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے پھر سے تلخ جملے کہنا شروع کردیے ہیں، وکیل خواجہ حارث نے جج ہمایوں دلاور سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کیا تلخ جملے کہیں ہیں؟ سماعت کی ریکارڈنگ کا صرف کہا!

توشہ خانہ کیس کی سماعت کل 12 بجے تک ملتوی کر دی گئی، توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس اہم مرحلے میں داخل ، الیکشن کمیشن کے گواہوں پر جرح مکمل ، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 342 کا بیان قلمبند کرانے کل دن بارہ بجے طلب کر لیا

6 مختلف مقدمات ،عمران خان کی کل تک ضمانت منظور
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد ،چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 6 مختلف مقدمات کا معاملہ .چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں کل تک توسیع کر دی گئی ،کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی ،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا کی جانب سے آج کی حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی، عمران خان کے وکلاء نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ پیش ہونا ہے،سیکیورٹی کا بھی ایشو ہے کل بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا،آج کی حاضری سے استثنی منظور کیا جائے،عدالت نے حاضری سے استثنی کی استدعا منظور کرتے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ ترنول میں دو،تھانہ کوہسار،تھانہ کراچی کمپنی،تھانہ سکرٹریٹ اور تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے

قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے

بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

10جولائی تک فیصلہ کرنا ہے،آپ کو 7 اور 8 جولائی کے دو دن دیئے جا رہے ہیں 

چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل انتظار حسین نے میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ چئیرمن تحریک انصاف آج کمیشن میں پیش ہوئے ،ہر عدالت میں خان صاحب پہنچ رہے ہیں آج چئیرمین تحریک انصاف نے کمیشن میں حاضری لگائی ،چئیرمن تحریک انصاف کی ناقابل ضمانت وارنٹ کی بھی ایک الگ کہانی ہے ہمیں بھی میڈیا کے ذریعے وارنٹ کا پتا چلا،آج کی کاروائی کا مکمل آرڈر آجائے پھر مزید مشاورت کریں گے

Leave a reply