توشہ خانہ سے کم قیمت پر چیزیں خریدنا شرعی طور پر ناجائز قرار

0
34
tosha khan

توشہ خانہ سے کم قیمت پر اشیا خریدنا شرعی طور پر ناجائز قرار
جامعہ نعیمیہ لاہور نے توشہ خانہ قانون کو غیرشرعی قرار دیتے ہوئے اپنا فتوا جاری کردیا ہے جبکہ فتویٰ جاری کرنے والوں میں ڈاکٹر راغب نعیمی، مفتی عمران حنفی، مفتی ندیم قمر، مفتی عارف حسین شامل ہیں۔ اس فتوے میں کہا گیا ہے کہ توشہ خانہ سےکم قیمت پر اشیا خریدنا شرعی لحاظ سے جائز نہیں ہے اور حکومتی عہدے پر فائز شخص کو ملا تحفہ ملکیت میں رکھنے پر رسول اللہ ﷺ نے تنبیہ فرمائی تھی۔

جامعہ نعیمیہ کی طرف سے جاری فتویٰ کے مطابق توشہ خانہ کے تحائف ملک وقوم کی امانت ہیں، تحائف کو عوامی فلاح وبہبود پر ہی خرچ ہونا چاہیے۔ جبکہ فتوے میں کہا گیا ہے کہ احادیث مبارکہ کے مطابق حکومتی عہدیداروں کو ملے تحائف ریاستی خزانے میں جمع ہوں گے، توشہ خانہ اشیا کو کم قیمت پر لینا شرعی لحاظ سے امانت میں خیانت کے مترادف ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں
عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز
روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ
جامعہ نعیمیہ نے اپنے فتویٰ میں چیف جسٹس سے درخواست کی ہے کہ توشہ خانہ مروجہ قانون تبدیل کرنے میں کردار ادا کریں۔ تاہم خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا 2002 سے 2023 کا ریکارڈ پبلک کیا ہے۔ اور توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے والوں میں سابق صدور، سابق وزرائے اعظم، وزرا اور سرکاری افسران کے نام شامل ہیں۔

Leave a reply