آل پاکستان انجمن تاجراں کے جنرل سیکرٹری نعیم میر نے کہا ہے کہ 9 اکتوبر کو اسلام آباد میں حکومت مخالف احتجاج کریں گے اور پورے پاکستان میں پہیہ جام ہڑتال کریں گے ،
تحریک انصاف کی حکومت نے آتے ہی پورے پاکستان کے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے اصلاحات متعارف کروائیں جنہیں انجمن تاجراں نے مکمل طور پر رد کر دیا ، مالی سال 2019-20 کے بجٹ پیشی سے لیکر اب تک حکومت اور تاجروں کے درمیان مسائل کو حل کرنے کو لیکر مذاکرات چل رہے تھے جو بغیر کسی نتیجے کے حتم ہو گئے ، تاجروں اور ایف بی آر کے درمیان جو بنیادی چیزیں اختلاف کا باعث بن رہی ہیں ان میں فکسڈ ٹیکس کا نظام ، شناختی کارڈ کی شرط اور کاروبار کے لخاط سے ٹیکس کی ادائیگی جیسے معاملات شامل ہیں،
انجمن تاجراں کے جنرل سیکرٹری نعیم میر نے میڈیا کو بتایا کہ ایف بی آر کے نمائندگان سے ہماری آخری میٹنگ 4 دن پہلے ہوئی اور وہ ہمارے مسائل کو سننے اور حل کرنے کیلئے سنجیدہ دکھائی نہیں دیتے ، ایسی صورتحال میں ہمارے پاس آخری راستہ صرف احتجاج کا بچتا ہے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک طرف ہم شناختی کارڈ کی شرط کو لیکر مذاکرات کر رہے ہیں تو دوسری طرف حکومت نے شناختی کارڈ کی شرط کاروبار کیلئے لازم قرار دے کاروائیاں بھی شروع کر دی ہیں،
تاجر ایک بار پھر ملک گیر ہڑتال کریں گے

Latest from کاروبار

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ 5 ہزار 900 روپے مہنگا
دو دن کی مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا، فی تولہ سونا ہزاروں روپے مہنگا ہو

سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی، فی تولہ مزید 1,400 روپے کم
ملک بھر میں آج بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ برقرار رہا، فی تولہ 24 قیراط سونا 1,400 روپے سستا ہو کر

پاکستان نے پہلے سرکاری حمایت یافتہ بٹ کوائن ریزرو کا اعلان کر دیا
پاکستان نے پہلے سرکاری حمایت یافتہ بٹ کوائن ریزرو کے قیام کا اعلان کر دیا۔ اس اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو کا اعلان وزیراعظم کے

یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
ملک میں یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں یکم جون 2025 سے

مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی
ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 3600