آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول کی جانب تاجروں اور سول سوسائٹی کا مارچ جاری ہے، ادھر مرکزی جمعیت اہلحدیث کے امیر پروفیسر ساجد میر کی زیر قیادت بھی مظفر آباد میں احتجاج کیا گیا،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لائن آف کنٹرول کے قریبی علاقے چناری میں کشمیریوں کی بڑی تعداد احتجاج میں شریک ہے، مارچ کے شرکاء کو چناری کے مقام پر روک لیا گیا ہے، احتجاجی مارچ میں شریک افراد نے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر کی آزادی اور بھارتی حکومت کےخلاف تحریریں درج تھیں، اس دوران شرکاء کی جانب سے مودی سرکار اور غاصب ہندوستانی فوج کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی جاتی رہی،
احتجاجی مارچ میں شریک افراد میں بھارتی مظالم کے خلاف سخت غم و غصہ دیکھنے میں آیا، کنٹرول کے قریبی علاقے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونجتے رہے، دریں اثناء مظفر آباد میں پروفیسر ساجد میر کی زیر قیادت احتجاجی مظاہروں میں کشمیریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،