لاہور:لاہور ایم اے او سگنل پر ویڈیو بنانے پر ٹریفک وارڈن کا خاتون سوشل ورکر پر تشدد موبائل چھین لیا ٹریفک وارڈن سرعام بچے پر تشدد کر رہے تھے،اطلاعات کے مطابق آج شام لاہور کے علاقہ ایم او کالج کے نزدیک ٹریفک وارڈن اورایک سوشل ورکرکے درمیان ایک تنازعے نے جنم لے لیا
لاہور ایم اے او سگنل پر ویڈیو بنانے پر ٹریفک وارڈن کا خاتون سوشل ورکر پر تشدد موبائل چھین لیا ٹریفک وارڈن سرعام بچے پر تشدد کر رہے تھے pic.twitter.com/hw0t30DtQp
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) November 4, 2020
ذرائع کے مطابق یہ خاتون وہاں سے گزررہی تھی کہ اس دوران اس نے دیکھا کہ ٹریفک وارڈن ایک لڑکے کوپکڑکراسے تشدد کا نشانہ بنارہے تھے ، جس پراس خاتون نے آگے بڑھ کر اس کی جان بخشی کروانے کی کوشش کی
ٹریفک وارڈن کی طرف سے بدتمیزی ،سوشل ورکرکا ویڈیوبیان بھی آگیا pic.twitter.com/Q4L2mpGGS3
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) November 4, 2020
ذرائع کےمطابق اس دوران پولیس اوراس خاتون کے درمیان معاملہ شدت اختیارکرگیا ، اس خاتون کا کہنا ہےکہ اس مقام پرٹریفک وارڈن نے اس کا فون چھین لیا ہے جس سے وہ اس بچے پرتشدد کی ویڈیو بنارہی تھی ،
اس خاتون نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی درخواست کی ہے