ٹرین حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے. مریم اورنگزیب

0
56
maryamzeb orangzeb

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نوابشاہ میں اندوہناک ٹرین حادثہ پر عملے نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ دعا ہے کراچی پریس کلب اسی طرح ترقی کرتا رہے، پریس کلب آنے کا مقصد آپ لوگوں سے ملاقات کرنی تھی، میں ٹرین حادثے کی وجہ سے سیاسی بات نہیں کروں گی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ٹرین حادثے نے سب کو دکھی کردیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے ریسکیو عمل تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے جس کے بعد حادثے کی جگہ پر ریسکیو کا عمل تیزی سے جاری ہے، شہید افراد کے لواحقین کے صبر کیلئے دعاگو ہوں اور ان سے اظہار تعزیت کرتی ہوں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ متاثرہ علاقے میں ریلیف آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے جبکہ 2002 کا پیمرا آرڈیننس ایک آمر نے بنایا اس پرمشاورت جاری ہے، مشرف کا کالا قانوں نہیں چاہتے، ہم ایساکوئی کام نہیں کریں گے جس سے آزادی رائے پر قدغن ہو، پیمرا آرڈیننس پر ایسی قانون سازی نہیں ہوگی جس پر صحافیوں کو اعتراضات ہوں، میری جماعت اور میں میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ریلوے کیرج فیکٹری کو آؤٹ سورس کرنے کا منصوبہ
ایلون مسک کا ایک بار پھر مارک زکربرگ کیساتھ ایم ایم اے فائٹ کا عندیہ
طالبان نے لڑکیوں پر کلاس 3 سے آگے پڑھنے پر بھی پابندی عائد کردی
پی آئی اے کی لینڈنگ کی وجہ سے سالانہ 71 ارب کا نقصان ہو رہا ہے،اسحاق ڈار
ہمارے دو تین دن رہ گئے، ڈر تھا کہ کوئی حادثہ نہ ہو جائے اور ایسا ہی ہوا،سعد رفیق

انہوں نے کہا کہ ہم نے ایسی کوئی پالیسی اختیار نہیں کی جس میڈیا پر قدغن نہیں لگے، 12 ماہ کے مشاورتی عمل کے بعد میڈیا کیلئے قانون تیار کیا گیا ہے، جب تک ایک نقطے پربھی اعتراض ختم نہیں ہوگا قانون سازی نہیں ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، ملک میں جمہوریت کا تسلسل رہنا بہت ضروری ہے، نگران وزیراعظم کا تقرر اپوزیشن لیڈر اور وزیراعظم کی مشاورت سے ہوگا، آئینی مدت پوری کر کے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری 9 اگست کو صدر کو ارسال ہوجائے گی۔

Leave a reply