مزید دیکھیں

مقبول

مسلسل اضافے کےبعد سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی

کئی روز سے جاری اضافے کے بعد آج ملک...

حافظ آباد:ڈی پی او کی تھانہ ونیکی تارڑ میں کھلی کچہری، موقع پر احکامات

حافظ آباد،باغی ٹی وی (خبرنگارشمائلہ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حافظ...

انجیکشن سے ہلاکت انسانی غلطی کی وجہ سے ہوئی، وزیرصحت پنجاب

لاہور: وزیرصحت پنجاب سلمان رفیق نے میو اسپتال لاہور...

تھل ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اترگئیں

میانوالی ریلوے اسٹیشن کے قریب راولپنڈی سے ملتان جانے والی تھل ایکسپریس ٹرین کی چار بوگیاں پٹری سے اترگئیں ہیں جبکہ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ تھل ایکسپریس کی چار بوگیاں پٹری سے اترجانے کے بعد ٹریک کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔

جبکہ جائے حادثہ پر ریسکیو اہلکار، ایمبولینس اور امدادی کرین کو طلب کرلیا گیا ہے، خیال رہے کہ اس سے قبل اگست میں ہی ٹرین حادثہ ہوا تھا جبکہ نوابشاہ کے قریب ٹرین الٹنے کے بعد مقامی افراد نے انسانی ہمدردی کی اعلیٰ مثالیں قائم کردیں تھی، حادثے کا شکار ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اترنے کی آوازیں سنتے ہی مقامی افراد کسی امداد کا انتظار کرنے کے بجائے فوری طور پر حادثے کا شکار ہونے والے مسافروں کی مدد کیلئے پہنچ گئے تھے۔

مقامی افراد نے ٹرین حادثے میں زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے افراد کی میتوں کو اپنی مدد آپ کے تحت الٹی ہوئی بوگیوں سے نکالنے کے بعد گدھا گاڑیوں، رکشوں، ریڑھیوں اور ٹھیلوں پر ڈال کر اسپتال پہنچایا تھا، یاد رہے کہ نوابشاہ کے قریب کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس کی کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں تھیں جس کے نتیجے میں کم از کم 30 جاں بحق جبکہ 80 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

نواب شاہ کے قریب ایک بج کر 15 منٹ پر ہونے والے حادثے کا شکار ٹرین سے مجموعی طورپر 19 بوگیاں منسلک تھیں جس میں سے 10 حادثے کا شکار ہوئی تھیں تاہم ریلوے حکام نے کہا تھا کہ فی الحال حادثے کی وجوہات کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا ہے جبکہ ٹرین میں موجود مسافروں کا کہنا ہے کہ ہزارہ ایکسپریس میں بہت زیادہ مسافر سوار تھے اور ٹرین کا حادثہ اس قدر اچانک ہوا کہ سنبھلنے کا موقع ہی نہیں ملا۔

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
آن لائن ایڈیٹر، اسلام آباد Follow @MalikRamzanIsra