صادق آباد میں مسافر ٹرین اور مال گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہوگئی جبکہ 84 افراد زخمی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اکبرایکسپریس حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہوگئی، ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل کا کہنا ہے کہ ملبے سے 5 سالہ بچی کی لاش نکال لی گئی، حادثے میں 84 افراد زخمی ہیں جنہیں اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

واضح رہےٹرین حادثہ بھی ریلوے حکام کو خواب غفلت سے نہ جگا سکا، وزارت ریلوے کی پریس ریلیز میں مرنے والوں کی اصل تعداد غلط لکھ دی گئی ۔

وزارت ریلوے صادق آباد ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد اور زخمیوں کی تعداد سے نا واقف ۔ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو کے مطابق ٹرین حادثے میں 22افراد جاں بحق اور نوے زخمی ہوئے۔

جبکہ ترجمان ریلوے کی تازہ ترین پریس ریلیز میں گیارہ افراد جاں بحق اور 84 کے زخمی ہونے کا بیان ہے

Shares: