پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرینوں کے کرائے بھی بڑھ گئے

0
66

ایک ہفتے میں ٹرین کے کرایوں میں دوسری بار اضافہ کر دیا گیا جس کا اطلاق آج سے ہوگا۔

باغی ٹی وی : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کےباعث ریلوے کے کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن ہفتے کو جاری کیا گیا تھا محکمہ ریلوے کے نوٹیفکیشن کے مطابق ریلوے نے مختلف روٹس پر مسافر اور فریٹ ٹرینوں کے کرائے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے-

ٹیکس مراعات نہ دیں تو آئی ٹی صنعت بند ہو جائے گی ،وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی

مسافرٹرینوں کے لیے کرائےمیں 5 فیصد اور مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے پاکستان ریلوے کے ذرائع کے مطابق پاک بزنس ٹرین کا لاہور سے کراچی کا کرایہ 2250 روپے ہوگیا جب کہ اے سی لوئر کا کرایہ 4150 روپے ہوگیا-

اے سی بزنس کلاس کا کرایہ 5700 اوراے سی سلیپر کا کرایہ 8050 روپےہوگیا ہےلاہور سےکوئٹہ جانےوالی جعفر ایکسپریس کی اکانومی کلاس کا نیا کرایہ 1850روپے ہوگیا ہےاے سی لوئر کا کرایہ 3950، اے سی بزنس کلاس کا کرایہ 4250 اور اے سی سلیپر کا کرایہ 6200 روپے ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ 14جون کو بھی مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 10فیصد جبکہ مال گاڑیوں کے کرایوں میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔

مہنگائی کا ایسا طوفان آنے والا ہے جو برداشت سے باہر ہوگا،بابر اعوان

Leave a reply