قصور کے نواحی قصبے کھڈیاں خاص میں ٹرانسفارمر چور سرگرم،پولیس چوریاں رکوانے میں مکمل ناکام لوگوں کا ڈی پی او قصور سے نوٹس کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق کھڈیاں خاص قصور میں ٹرانسفارمر چور مافیا سر گرم ہو گیا ہے
بیرون کھڈیاں میں ایک ہی رات میں لاکھوں روپے مالیت کے تین ٹرانسفرامر چوری کر لیے گئے چوری شدہ ٹرانسفارمر نہری کوٹھی، ڈوگراں والا کوٹ سے چوری کئے گئے ہیں
ٹرانسفرامر چوری ہونے سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے
جبکہ پولیس چور پکڑنے میں ناکام ہو گئی ہے لوگوں نے پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھاتے ہوئے ڈی پی او قصور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے[advanced_iframe src=”//www.tinywebgallery.com/blog/advanced-iframe” width=”100%” height=”600″]

ٹرانسفارمر چور گینگ سرگرم ،پولیس بے بس
Shares: