خواجہ سراؤں نے بھی خود کو بطور ووٹرز رجسٹرڈ کروا لیا

الیکشن کمیشن جنس کی تفریق کے بغیر تمام اہل افراد کو ووٹ ڈالنے کا حق دیتا ہے
election vote

آئندہ عام انتخابات میں خواجہ سراؤں نے بھی خود کو بطور ووٹرز رجسٹرڈ کرالیا ہے جبکہ دستاویزات کے مطابق ملک بھر سے 3 ہزار 29 خواجہ سرا ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، 2018 کے انتخابات کی نسبت رجسٹرڈ خواجہ سرا ووٹرز کی تعداد میں ایک ہزار 116 کا اضافہ ہوا ہے جبکہ اس وقت سب سے زیادہ رجسٹرڈ خواجہ سرا ووٹرز صوبہ پنجاب میں ہیں، پنجاب میں رجسڑڈ خواجہ ووٹرز کی کل تعداد 2200 ہے، 2018 کے انتخابات میں پنجاب میں رجسٹرڈ خواجہ سرا ووٹرز کی تعداد ایک ہزار 356 تھی۔

علاوہ ازیں ڈائریکٹر الیکشن کمیشن بابر ملک نے کہا کہ الیکشن کمیشن جنس کی تفریق کے بغیر تمام اہل افراد کو ووٹ ڈالنے کا حق دیتا ہے، خواجہ سراؤں کو اپنا ووٹ رجسٹرڈ کرانے کے لیے الیکشن کمیشن اقدامات کر رہا ہے، پولنگ ڈے پر بھی خواجہ سراؤں کو ووٹ ڈالنے کے لیے الیکشن کمیشن اقدامات کرے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ڈالر، ایک روپے سے زائد کمی کے بعد 284.70 روپے پر آ گئی
چینی جوہری آبدوز کو حادثہ،کپتان سمیت 55 اہلکار ہلاک ،برطانوی میڈیا
بحریہ ٹاؤن سمیت 3ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں خریدو فروخت، نگران وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے عوام کو خبردار کر دیا
راکھی کی وجہ سے میری شادی نہیں ہوئی تنوشری دتہ کا دعوی
جبکہ بابر ملک نے کہا کہ 25 اکتوبر تک تمام اہل افراد اپنا ووٹ رجسٹرڈ کرواسکتے ہیں ، الیکشن کمیشن ووٹرز کی جنس سے متعلق ڈیٹا نادرا سے حاصل کرتا ہے، خواجہ سراؤں ووٹرز کے اندارج کے لیے فارم 21 پر الگ خانہ بنایا گیا ہے۔

Comments are closed.