مسجد کے وضو خانے میں ایک شخص قتل:کس نے اورکیوں کیا؟پولیس نے تفتیش شروع کردی
کراچی: مسجد کے وضو خانے میں ایک شخص قتل:کس نے اورکیوں کیا؟پولیس نے تفتیش شروع کردی،اطلاعات کے مطابق شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن کی مسجد کے وضو خانے میں ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے بلوچ گوٹھ میں پیش آیا، مقتول کو وضو خانے میں سر پر گولی ماری گئی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ اورنگی ٹاؤن کی ضیا کالونی بلوچ گوٹھ میں مسجد کے اندر کی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے وقت مسجد میں نماز کی ادائیگی جاری تھی، مقتول کی شناخت مرسلین خان کے نام سے ہوئی اور تعلق مردان سے تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔