دوحہ :امریکا سے معاہدہ ، افغانستان کی سرزمین غیرملکی قبضے کا خاتمہ ہے ،حکومت پاکستان اوراہل پاکستان کے تہہ دل سے شکریہ اداکرتے ہین ،افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے امریکا سے امن معاہدے کے بعد ہمارے ملک سے غیرملکی قبضہ ختم ہوجائے گا۔

افغان طالبان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا بات چیت کے ذریعے مان گیاکہ افغانستان سےنکل جائےگا، بین الافغان بات چیت کے ذریعے مستقبل کی حکومت پر بات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ پرامن حل ہے، دونوں نے اس پر اتفاق کیا ہے اور ہماری کامیابی یہ ہےکہ ہمارے ملک سے غیرملکی قبضہ ختم ہوجائے گا۔

سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ امریکا کے لیے بھی اطمینان ہےکہ مستقبل میں افغان سرزمین ان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، معاہدے میں کسی کا نام نہیں بلکہ یہ ہےکہ افغان سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی اور ہم اِس عزم پر قائم ہیں۔انہوں نے پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پرامن حل کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں، پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ خلیجی ملک قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایک تقریب کے دوران افغان طالبان اور امریکا کے درمیان امن معاہد ہوا ہے۔افغان طالبان کی جانب سے ملا عبدالغنی برادر اور امریکاکی جانب سے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے معاہدے پر دستخط کیے۔

Shares: