کرونا وبا کے خلاف سب سے پہلے خبردار کرنے والے چین کے ڈاکٹر کو خراج عقیدت پیش

0
31

بیجنگ: کرونا وبا کے خلاف سب سے پہلے خبردار کرنے والے چین کے ڈاکٹر کو خراج عقیدت پیش ،اطلاعات کے مطابق چین کے شہر ووہان کے شہری ایک سال گزر جانے کے بعد اس ڈاکٹر کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں جس نے سرکاری طور پر کرونا وائرس کی تصدیق سے قبل ہی اس وائرس کے بارے میں خبردار کیا تھا۔

ووہان کے ایک اسپتال میں بطور ماہر امراض چشم کے طور پر خدمات سر انجام دینے والے ڈاکٹر لی وین لینگ شہر میں اس وقت ایک نمایاں شخصیت بن گئے تھے جب انہوں نے کرونا وبا سے متعلق آواز بلند کی تھی۔ تاہم انہیں افواہ پھیلانے کے جرم میں پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔

چونتیس سالہ ڈاکٹر کی کرونا وبا کے سبب سات فروری 2020 کو ہلاکت کے بعد عوام نے شدید دکھ کا اظہار تھا۔ آن لائن بھی غم و غصے کا اظہار کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر لی کی ہلاکت کے چند دن بعد معروف معالج ڈاکٹر زونگ ننشان کی طرف سے انہیں ‘چین کا ہیرو’ قرار دیا گیا تھا۔

تاہم چین کے صدر ژی جن پنگ نے جب گزشتہ برس ستمبر میں وبا کے خلاف ڈٹے لوگوں کو ‘ہیروز’ کا مقام دیا تھا تو ڈاکٹر لی سے متعلق کچھ نہیں کہا تھا

Leave a reply