ترو تازہ اور حسین چہرہ لیکن کیسے؟
صاف اورملائم جلد کے لیے دو بادام گرائینڈ کر لیں اس میں تھوڑا لیموں کا رس اور شہد ملائیں اب اسے چہرے پر لگائیں اور کچھ منٹ بعد چہرے پر لگادیں
بیسن میں دہی مکس کر کے بلیچ کے طور پر استعمال۔کرنے سے چہرہ صاف ہوتا ہے
میتھی کے پتوں کو گرائنڈ کر کے اس میں لیموں کا رس مکس کر کے لگانے سے چہرے سے دانے اور کیل مہاسے ختم ہو جاتے ہیں
مولی کے پتوں کا رس ایک ہفتے لگاتار لگانے سے کیل مہاسے ختم ہو جاتے ہیں چھاچھ سے منہ دھونے سے چہرے کے تمام سیاہ داغ دھبے دور ہو جاتے ہیں
تلسی کے پتوں کے رس میں لیموں یا ادرک کا جوس ملا کر چہرے پر لگائیں جب سوکھ جائے تو پانی سے دھو لیں اس سے چہرے کے سیاہ داغ ختم ہو جاتے ہیں
بیسن کو پانی میں گھول کر چہرے ہر لگائیں جب یہ ہلکا خشک ہو جائے تو اسے ہاتھ کی مدد سے کھرچ کر اتار لیں اس سے چہرے کے فالتو بال جڑ سے نکل آئیں گے پانی میں نمک ڈال کر سوتی کپڑے سے اسے چہرے پر ملیں تقریباً ایک ہفتے کے باقاعدہ استعمال سے بال ختم ہو جائیں گے

Shares: