رحیم یارخان محرم الحرام کے سلسلہ میں پولیس کی جانب سے سکیورٹی کیلئے لگائے جانے کیلئے پکڑے گئے ٹرک کا 49سالہ ڈرائیور پر اسرار طور پر ہلاک پولیس نے میڈیا کے خوف سے نعش اور پکڑا گیا ٹرک فوری طور پر آبائی علاقہ ٹنڈوم آدم سانگھڑ روانہ کردیا رابطہ کرنے پر پولیس کا پکڑے گئے ٹرک ڈرائیور کی ہلاکت بارے وضاحت کرنے سے صاف انکار تفصیل کے مطابق گزشتہ روز پولیس نے محرم الحرام کے سلسلہ میں مختلف مقامات پر سکیورٹی کیلئے درجنوں ٹریکٹر ٹرالیاں، ٹرک، ٹرالر، کنٹینر مختلف تھانوں میں پکڑے رکھے ہیں اسی طرح پولیس تھانہ بی ڈویژن نے بھی ٹنڈوم آدم سانگھڑ(سندھ)کے رہائشی49سالہ غلام مصطفی ولد غلام سرور کے 12ویلر ٹرک کو بھی سکیورٹی پر لگانے کیلئے پکڑ رکھا تھا کہ ٹرک ڈرائیور 49سالہ غلام مصطفی پراسرار طور پرپولیس کے ہاتھوں پکڑے گئے اپنے ٹرک میں مردہ پایا گیا جس پر پولیس تھانہ بی ڈویژن نے ریسکیو عملہ کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر ٹرک ڈرائیور کی موت کی تصدیق کردی جس پر پولیس نے نعش کو ہسپتال منتقل کرنے کی بجائے فوری طور پر اپنی تحویل میں لے کر پکڑے گئے ٹرک اور میت کو آبائی علاقہ ٹنڈوآدم سانگھڑ(سندھ) روانہ کردیا اس سلسلہ میں میڈیا کے رابطہ کرنے پر پولیس نے پکڑ ے گئے ٹرک ڈرائیور کی پر اسرار موت سے مکمل طور پر لاعلمی کا اظہار کیا تاہم نام نہ ظاہر کرنے پر سکیورٹی کیلئے پکڑی گئی ٹریکٹر ٹرالیاں، ٹرک، ٹرالر کے ہمراہ موجود ڈرائیور نے 49سالہ ٹرک ڈرائیور غلام مصطفی کی موت کی تصدیق کردی اور ٹرک سمیت میت سندھ بھجوائے جانے کا بھی انکشاف کردیا۔

Shares: