ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر پرثالثی کی پیشکش بڑی کامیابی، علی امین گنڈا پور

0
123
ali ameen gandapur

وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین خان گنڈا پور نے کہا ہے کہ جس طرح موجودہ حکومت نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا ہے ایسی مثال ماضی میں کم ملتی ہے اور ہرآنے والے دن کے ساتھ اس مسئلہ پر عالمی سطح پر پاکستان کی حمایت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے .

مولانا فضل الرحمان غریبوں کے بچوں کو…….علی امین گنڈا پور نے ایسی بات کر دی کہ……

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کو ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سفارتی محاذ پر یہ کامیابی عمران خان کی مخلصانہ قیادت اور کامیاب سفارت کاری کے باعث ممکن ہوئی ہے۔

کشمیری جوانوں کا ماورائے عدالت قتل، عالمی دنیا بھارت کو روکے، پاکستان

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ حکومت کی ایک سال کی مسلسل کوششوں کا ہی نتیجہ ہے کہ امریکی صدر بھی اس دیرینہ مسئلہ پر ثالث کا کردار ادا کرنے کے خواہشمند نظر آ رہے ہیں۔یہ مقبوضہ کشمیر کے غیور کشمیریوں کی جرات، لازوال قربانیوں اور پاکستان کی سفارت کاری کا ہی نتیجہ ہے کہ بھارت کے وزیراعظم نرنیدر مودی نے خود امریکی صدر کو مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرنے کےلئے درخواست کی .

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان امریکا کے دورے پر ہیں، انہوں نے گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی ہے، اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی ان کے ہمراہ تھے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں رہنما اس کیلئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،

Leave a reply