ٹرمپ نے اپنے حریف جو بائیڈن پر سنگین الزام عائد کر دیا
باغی ٹی وی :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حریف جو بائیڈن پر الزام عاید کیا ہے کہ وہ افریقی نسل کے امریکیوں کو اپنی جیت کی یقینی بنانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انتخابی نتائج میں تاخیر ہوسکتی ہے۔
انہوں نے اریزونا اور ٹیکساس میں اپنے حامیوں سے کہا کہ وہ بہتر کام کررہے ہیں۔ بعد ازاں ٹرمپ منگل کو ورجینیا میں اپنی انتخابی مہم کے صدر دفتر پہنچے۔اپنی تقریر میں ٹرمپ نے کہا کہ صدارتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدوار کے بارے میں تین نومبر کو پتا چل جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکیوں کو انتخاب کے دن اپنے صدر کو جاننے کا حق حاصل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی انتخابی مہم نے اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ٹیکساس میں بڑی فتح کی توقع کی ہے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں ان کی کامیابی سے امریکا میں اتحاد کو فروغ ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میری جیت آسان اور ہار مشکل ہے۔
امریکی انتخابات، نتائج آنا شروع، امریکہ میں بھی تبدیلی نظر آنے لگی
ٹرمپ بمقابلہ جوبائیڈن ، امریکی الیکشن میں کس کا پلڑابھاری ، حیران کن نتائج آنا
امریکی انتخابات، جوبائیڈن نے نتائج مکمل ہونے سے پہلے ہی بڑا اعلان کر دیا
ٹرمپ نے ووٹ چوری کا الزام لگا دیا، ٹویٹر نے بھی فوری ایکشن دکھا دی
انتخابی معرکہ آرائی کے دوران امریکی صدر نے اعلان کیا کہ ان کا ملک کرونا وائرس کی ویکسین کی تیاری کے قریب ہے۔ وہ دوبارہ بندش کا سہارا نہیں لیں گے بلکہ معیشت کو بہتر بنانے کے لیے کام کریں گے۔اُنہوں نے انکشاف کیا کہ ان کی انتظامیہ نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے اور جی ڈی پی میں 33 فیصد اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ میل کے ذریعے ووٹ ڈالنے سے اچھے نتائج برآمد ہوسکتے ہیں اس معاملے پر پنسلوینیا عدالت کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا۔
امریکی انتخابات کے نتائج میں ڈونلڈ ٹرمپ جو بائیڈن سے پہلی بار آگے نکل گئے ہیں.برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کے صدارتی انتخاب میں اب سے کچھ دیر قبل تک 39 ریاستوں کےمتوقع نتائج سامنے آ چکے ہیں اور الیکٹورل ووٹوں کی دوڑ میں ڈونلڈ ٹرمپ، پہلی بار جو بائیڈن سے آگے نکل گئے ہیں
،ریاست مونٹانا ووٹنگ کو دیکھتے ہوئے متوقع نتیجے کے تحت صدر ٹرمپ کے حصے میں گیا ہے۔ اس ریاست میں 1968 سے لے کر آج تک صرف ایک بار رپبلکنز کو شکست ہوئی جب یہاں 1992 میں بل کلنٹن نے کامیابی حاصل کی تھی