ٹرمپ نے اپنی مخالف نائب صدارت کی امیدوار کو ہولناک قرار دے دیا

باغی ٹی وی : امریکی صدر اپنی غیر متوقع بیانات کی وجہ سے کافی مشہور ہیں . اپنی اس عادت کوجاری رکھتے ہوئے کہا کہ کاملا ہیرس امریکی سینیٹ کی سب سے ہولناک رکن ہیں اور انہیں حیرت ہے کہ جو بائیڈن نے انہیں نائب کیسے چن لیا۔

امریکی ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہیرس جب خود صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں شامل تھیں تو ان کی پرفارمنس متاثر کن نہیں تھی اور اسی لیے وہ زیادہ حیران ہوئے کہ بائیڈن نے یہ فیصلہ کیوں کیا۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے جسٹس بریٹ کیواناگ کی سن 2018 میں توثیق کے موقع پر بھی ہیریس انتہائی ادنی درجے کی ہولناک ترین اور بے ادب تھیں۔
دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی دوا ساز کمپنی موڈرنا کے ساتھ کورونا ویکسین کا معاہدہ کر لیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معاہدے کے بعد کہا کہ امریکی دوا ساز کمپنی کے ساتھ کورونا ویکسین کی 100 ملین ڈوز کا معاہدہ ہوا ہے جو 100 ملین کورونا ویکسین تیار کر کے امریکی حکومت کے حوالے کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ 3 دیگر دوا ساز کمپنیوں کے ساتھ بھی ہماری شراکت داری ہے جبکہ جولائی کے آخر سے امریکہ میں کورونا کیسز میں 20 فیصد کمی ہوئی ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ دنیا کے کئی ممالک میں کورونا وائرس بڑھ رہا ہے اور گزشتہ ہفتے فرانس اور جرمنی میں سب سے زیادہ کیسز ریکارڈ ہوئے جبکہ اسپین میں 113 اور برطانیہ میں 30 فیصد کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔

Shares: