سعودیہ کے ذخیرہ شدہ تیل کی فروخت بارے ٹرمپ نے اہم بات کر دی

0
54

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب میں تیل تنصیبات پر حملوں‌کی وجہ سے سعودی عرب کو جمع شدہ تیل کو استعمال کرنے کی اجازت دے گی ہے.

اتوار کو اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ سعودی عرب میں حملے کے سبب تیل کی قیمتوں پر اثر پڑ سکتا ہے … بوقت ضرورت محفوظ کیا ہوا تیل استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے اور متعین کردہ مقدار منڈی میں ترسیلات کو اچھی طرح برقرار رکھنے کے لیے کافی ہو گی”۔

سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ارامکو تیل کی ضائع ہونے والی پیداوار کو جلد بحال کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ تفصیلی رپورٹ آئندہ 48 گھنٹوں میں سامنے آئے گی۔
مریکی اخبار’وال اسٹریٹ جرنل’ نےاپنی رپورٹ میں بتاتے ہوئے کہا ہے کہ سعودیہ نے اپنے تیل کے ضائع ہونے والے ایک تہائی تیل کو دوبارہ حاصل کر لیا ہے.
سعودی آئل انڈسٹری کے اہلکار نے خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کو بتایا کہ سعودی عرب کی خام برآمدات حسب معمول جاری ہرہیں گی کیونکہ سعودیہ نے اپنے ریزرو اور جمع شدہ ذخائر کو زیر استعمال لا کر سپلائی میں تعطل نہیں‌آنے دیاہے.

واضح رہے کہ ہفتے کو صبح کے وقت دو مقامات پر تیل کی تنصیبات پر دہشت گردانہ حملوں کے نتیجے میں وہاں پر تیل کی پیداوار جزوی طورپر متاثر ہوئی تھی تاہم اسے بحال کردیا گیا ہے۔اسرائیلی اور امریکی میڈیا ان حملوں کی ذمہ داری ایران پر ڈال رہے ہیں.

Leave a reply