بغداد قتل عام میں ملوث بلیک واٹر اہلکاروں سمیت 15 افراد کو ٹرمپ نے معافی دے دی

0
56

واشنگٹن : بغداد قتل عام میں ملوث بلیک واٹر اہلکاروں سمیت 15 افراد کو ٹرمپ نے معافی دے دی،اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2007 میں بغداد میں اندھادھند فائرنگ کرکے درجن بھر شہریوں کو نشانہ بنانے پر سزایافتہ بلیک واٹر کے 4 اہلکاروں سمیت 15 افراد کو عام معافی کا اعلان کردیا۔

خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق بغداد میں بلیک واٹر کے اہلکاروں کی فائرنگ سے شہریوں کی ہلاکت کے بعد وار زون میں نجی سیکیورٹی گارڈز کے استعمال کے حوالے سے دنیا بھر میں تنقید کی گئی تھی۔

خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے اپنی مدت کے آخری دنوں میں مبینہ طور پر ان مہم اور روس سے منسلک دو افراد کو بھی معافی دی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اس فیصلے کے بعد مزید تنازع سامنے آیا کہ ری پبلکن کے صدر نومبر میں منعقدہ انتخاب میں جوبائیڈن سے شکست کو تسلیم کرنے سےانکاری ہیں۔ٹرمپ کی معافی میں شامل دیگر افراد میں ان کے سیاسی تحادی بھی ہیں۔

خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ٹرمپ نے مجموعی طور پر 15 افراد کومعافی دی ہے جن کو 5 سال کی سزائیں دی گئی تھیں۔

خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی مہم کے سابق مشیر جارج پیپاڈوپولوس کا مکمل معافی دی گئی ہے جنہوں نے وفاقی تحقیق کاروں کے سامنے روس سے رابطوں کے حوالے سے جھوٹ بولنے کا اعتراف کیا تھا۔

سابق مشیر 2016 میں صدارتی مہم کے دوران ٹرمپ کی خارجہ پالیسی کے مشاورتی پینل میں شامل تھے اور انہیں اکتوبر 2017 میں ایف بی آئی کے سامنے روس سے رابطے کے لیے ایک پروفیسر کے وعدے کے حوالے سے جھوٹ بولنے کے جرم میں سزا دی گئی تھی۔ٹرمپ کے سابق انتخابی مشیر سزا کے بعد 12 دن جیل میں رہے تھے۔

خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے بیان میں کہا کہ ‘آج کی معافی میولر کی ٹیم کی اس غلطی کو درست کرنے میں مددگار ہوگی جس کی لپیٹ میں کئی لوگ آگئے تھے’۔

ٹرمپ نے الیکس وین ڈیر زوان کو بھی مکمل معافی دی ہے، جو نیدرلینڈز سے تعلق رکھنے والے وکیل ہیں اور انہیں بھی میولر کی تحقیقات کی روشنی میں سزا دی گئی تھی۔

خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق معافی پانے والے بلیک واٹر کے اہلکاروں کو 2007 میں بغداد میں شہریوں کو قتل کرنے کے جرم پر سزا دی گئی تھی اور ان میں نیکولس سلیٹن بھی شامل تھا جنہیں عمر قید کی سزا دی گئی تھی۔

Leave a reply