واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چند دن خاموشی کےبعد اب پھر ایک نیا بیان داغ کر عالمی سیاست کا ماحول گرما دیا ہے، اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے حوالے سے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ امریکہ چین سے اپنے تجارتی معاملات حل کرنا چاہتا ہے
The deal I just made with China is, by far, the greatest and biggest deal ever made for our Great Patriot Farmers in the history of our Country. In fact, there is a question as to whether or not this much product can be produced? Our farmers will figure it out. Thank you China!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) October 12, 2019
باغی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حسب عادت ٹویٹ کا سہارا لیتے ہوئے ایک بیان داغا ہےکہ امریکہ اپنے عظیم اور بڑے کسانوں کی خاطر چند اہم اقدامات اٹھانے جارہا ہے، یہ کسان محبت وطن ہیں اور امریکی حکومت ان کی بھلائی کے لیے تمام تو کوششیں بروئے کار لائے گی
مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور ظلم ختم کیا جائے، ترک صدر اردوان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ اپنے کسانوں کو سہولیات بہم پہنچانے کے لیے چین کے ساتھ مفید معاہدے کریں گے اور ان کو بھرپورفائدہ پہنچائیںگے ، یاد رہےکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹویٹس سے گاہے بگاہے عالمی ماحول گرم رکھنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں