باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا میں مبتلا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہسپتال سے چھٹی کے بعد وائٹ ہاؤس منتقل ہوگئے ہیں

امریکی صدر نے ہسپتال سے واپسی پر ماسک پہن رکھا تھا لیکن وائٹ ہاوس پہنچتے ہی انہوں نے ماسک اتار دیا ،ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کورونا کو اپنی زندگی پرحاوی ہونے نہ دیں،کورونا سے ڈرنےکی ضرورت نہیں، امریکی شہری کورونا کاشکار ہیں توبھی کوئی بات نہیں صرف احتیاط کریں،گھروں سے باہر آئیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس کورونا کی بہتر دوا ہے اور ویکسین بھی جلد آرہی ہے۔ امریکی صدر نے ٹرومین بالکنی میں کھڑے ہو کرماسک اتار کر تصاویر بنوائیں۔

صدر ٹرمپ نے ٹویٹ کیا کہ وہ اب بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں اور انتخابی مہم میں جلد واپسی ہو گی۔ صدر ٹرمپ کو ہسپتال سے میرین ون ہیلی کاپٹر کے ذریعے وائٹ ہاؤس منتقل کیا گیا۔ ٹرمپ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے سب کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا وائٹ ہاؤس میں بھی علاج جاری رہے گا۔

امریکی صدر کی جمعے کو کورونا وائرس تشخیص ہوئی اور انہیں والٹر ریڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ صدر ٹرمپ کے اردگرد موجود رہنے والے افراد میں میلانیا ٹرمپ سمیت ریپبلکن پارٹی کے سینٹرز میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

کرونا مریضوں کے علاج کیلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو ملی بڑی کامیابی

کرونا کو ووہان وائرس کہنا درست،کرونا انسان کا بنایا ہوا، سابق ایم آئی 6 کے چیف کا دعویٰ

چین میں کرونا نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی

وائٹ ہاؤس سٹاف کے مزید افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،صدر ٹرمپ کی گاڑی میں موجود تمام اہلکاروں کو اب 14 دن قرنطینہ میں رہنا پڑے گا۔

وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں بھی ڈاکٹرز کی زیر نگرانی رہیں گے، صدرٹرمپ کی صحت کولاحق خطرہ ابھی مکمل ٹلا نہیں۔وائٹ ہاؤس میں صدر کو دنیا کی بہترین میڈیکل کیئر میسر ہوگی۔

ڈاکٹرشان کونلے کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ ڈیکسامیتھاسون کی خوراکیں جاری رکھیں گے، اس دوا کا صدر ٹرمپ پر ابھی تک کوئی سائیڈ افیکٹ نہیں ہوا تاہم ڈاکٹروں نے صدر ٹرمپ کے پھیپھڑوں کی صحت سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل امریکی صدر ٹرمپ اور انکی اہلیہ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا,سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرٹویٹ کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا ہے کہ خود کو قرنطینہ کرلیا ہےخاتون اول میلانیا کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہم اس وبا سے مل کر نمٹیں گے ،

Shares: