ترکی کے ساتھ روس کے کھڑ ے ہونے کے بعد امریکی صدر کا لہجہ بدل گیا، وہی ٹرمپ ترکی کو سبق سکھانے کی باتیں کرتا تھا جب سے روس نے کھل کر ترکی حمایت کی ہے.امریکا کے تیور بھی بدلے ہیں. اور کرد ملیشیا کو داعش سے زیادہ خطرناک قرار دے دیاہے.
باغی ٹی وی : ٹرمپ نے کہا کرد ملیشیا داعش سے زیادہ خطر ناک ہے ۔ادھرترکی نے کردوں اور شامی فوج کے معاہدے کوگندی ڈیل قرار دیدیا۔اردوان نے جنگ بندی کا امریکی مطالبہ مسترد کر تے شمالی شام میں حملے بند کرنے سے انکار کر دیا۔دوسری طرف فرانس ،جرمنی ،ہالینڈ اور برطانیہ کے بعد کینیڈا نے بھی ترکی کو ہتھیار وں کی فراہمی روک دی.
ترکی کے دفاع میں اہم ملک بول پڑا
واضح رہے یورپ کرد علیحدگی پسندوں کے شام میں داعش کے خلاف اتحادی ہے اور ترکی کرد علیحدگی پسندوں کو دہشت گرد قراد دیتا ہے .ترکی کرد علیحدگی پسندوں کے ٹھکانوں کو ختم کرنے کے لیے شام کی سرزمین پر آپریشن کر ہرا ہے اس سلسلے میں اردگان نے آپریشن کے مقاصد میں لکھا ہے کہ اس کا مقصد ترکی کی جنوبی سرحدوں پر قائم کیے جانے کی کوشش ہونے والی دہشت گرد راہداری کے احتمال کو ختم کرنا اور خطے میں امن وامان کا قیام ہے۔

ترکی بارے ٹرمپ کا لہجہ کیسے بدلہ
Shares: