برفانی تودے سے ہلاکتیں،پاکستان نے کی دوست ملک کو مدد کی پیشکش

0
38

برفانی تودے سے ہلاکتیں،پاکستان نے کی دوست ملک کو مدد کی پیشکش

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشرقی ترکی میں برفانی تودے سے قیمتی جانوں کے ضیاع کاافسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس پر پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ترک بھائیوں کی ہرممکن مدد کے لیے تیارہیں

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا ہے کہ ہماری ہمدردی سانحہ متاثرین کےساتھ ہیں،غم کی اس گھڑی میں ترک بھائیوں کے ساتھ ہیں،لاپتہ افراد کی جلدبازیابی کیلئے دعاگوہیں.

ترکی کے مشرقی صوبے میں برفانی تودوں میں دب کر مرنے والوں کی تعداد 38 ہوگئی جب کہ متعدد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبہ وان میں رات گئے برفانی تودے میں بعض افراد کے دبے ہونے کی اطلاع پر ریسکیو آپریشن کیا جارہا تھا اور 5 لاشیں نکال لی گئیں، اس دوران ایک اور تودہ ریسکیو ٹیموں پر جا گرا جس کے نتیجے میں درجنوں رضاکار دب گئے۔

اطلاع ملنے پر 300 سے زائد رضاکاروں کو فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب بھیجا گیا جہاں انہوں نے ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے مزید 40لاشیں نکال لیں جب کہ متعدد زخمیوں کو بھی ریسکیو کیا

Leave a reply