پوچھنا جرم بن گیا ،”تم کون ہو اور کیا کر رہے ہو”نامعلوم افراد کی فائرنگ بزرگ جانبحق
چکوال (ایم قیصر شیخ ) تفصیلات کے مطابق چکوال میں پولیس چوکی بشارت کے علاقہ چھوئی رانجھا میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے محمد خان نامی بزرگ جاں بحق ہوگیا
ذرائع کے مطابق مقتول نے نا معلوم مسلح افراد سے باز پرس کی “کہ تم کون ہو اور کیا کررہے ہو” جس پر وہ سیخ پا ہوگیا اور فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں بزرگ محمد خان موقع پر دم توڑ گئے اور نامعلوم مسلح ملزم موٹرسائیکل پر فرار ہوگیا.واقعہ کی اطلاع ملنے پر نئے تعینات ہونے والے کامران نواز پنجوتھا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے فوری نوٹس لیا ، مرزا محمد یسین ایس ڈی پی او چوآسیدن شاہ سرکل اور ضمیر حسین ایس ایچ او تھانہ چوآسیدنشاہ کو ہمراہ فورس موقعہ پر بھجوایا
قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی
سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام
سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟
سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے
سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار
پولیس کے مطابق کرائم سین یونٹ اور پی ایف ایس اے کی ٹیمز کو بغرض حصول شواہدات موقع پر بلوا لیا گیا ہے اور لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال چوآسیدنشاہ بھجوا دیا گیا کامران نواز پنجوتھا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی ھدایات پر مرزا محمد یسین ایس ڈی پی او چوآسیدن شاہ اور ضمیر حسین ایس ایچ او تھانہ چوآسیدنشاہ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ملزم کی جلد گرفتاری کے لیے ریڈ کئے جارہے ہیں،اس موقع پر ڈی پی او چکوال کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انشاء اللہ جلد ہی ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا جائیگا۔ ملزمان کو ٹریس کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں