بھارتی ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ تنیشا شرما کی خود کشی کے بعد ایک ہلچل سی مچی ہوئی ہے ، تنیشا شرما کی والدہ کے ہر روز بدلتے بیانات نے کیس کے ساتھ ساتھ لوگوں کو بھی الجھا کر رکھ دیا ہے پہلے تنیشا کی والدہ نے کہا کہ میری بیٹی حاملہ تھی اور شیزان خان اس کا ذمہ دار ہے لیکن اب تنیشا کی والدہ نے کہا ہے کہ میری بیٹی حاملہ نہیں تھی . ساتھ ہی انہوں نے شیزان خان سے یہ بھی سوال کیا ہے کہ شیزان جب کسی اور لڑکی کے ساتھ تعلق میں تھا تو اس نے میری بیٹی کے ساتھ کیوں دوستی کی کیوں اس سے تعلقات بنائے. تنیشا کی والدہ نے کہا کہ شیزان خان کی والدہ میری بیٹی سے اکثر شیزان کی گرل فرینڈ کی باتیں کیا کرتی تھیں ، میری بیٹی پریشان رہنے لگی تھی اس نے مجھے کہا کہ شیزان کی
امی مجھ سے شیزان کی گرل فرینڈ کے بارے میں بات کرتی ہے مجھے اچھا نہیں لگتا ،تو میںنے کہا کہ میں شیزان کی والدہ سے بات کروں گی فکر نہ کرو میں نے اسکی والدہ سے کہا کہ کیوں کرتی ہیں آپ ایسا؟ میری بیٹی ایسی باتوں کی وجہ سے اپنے کام پر دھیان نہیں دے پاتی. تنیشا کی والدہ نے کہا کہ میری بیٹی نے شیزان کو مہنگے سے مہنگے گفٹس دئیے ، اسکی بہن سالگرہ تک منائی . اگر شیزان نے ساتھ نہیں چلنا تھا تو کیوں میری بیٹی کے ساتھ دوستی کی .