ترک اداکار جلال کے دادا انتقال کر گئے

0
46

اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں عبدالرحمن غازی کا کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار جلال کے دادا انتقال کرگئے۔

باٍی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جلال نے اپنے مرحوم دادا کے ہمراہ اپنی ایک یادگار سیلفی پوسٹ کی جس میں جلال کے دادا اُن کے کندھے پر ہاتھ رکھے کھڑے مُسکرارہے ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CFFglXXjztU/?utm_source=ig_embed
انسٹاگرام پر سیلفی پوسٹ کرتے ہوئے جلال نے اپنے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہاُن کے دادا مہمد جو کہ اُن کے خاندان کے سب سے بُزرگ شخص تھے وہ اس دُنیا سے رخصت ہوگئے ہیں۔

جلال نے اپنے مداحوں کو یہ افسوسناک خبر دیتے ہوئے اپنے دادا کی مغفرت کے لیے دُعا بھی کی۔

تُرک اداکار کے دادا کے انتقال پر جہاں ان کے ساتھی اداکاروں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے وہیں اُن کے پاکستانی مداحوں کی جانب سے دلی تعزیت کی جارہی ہے۔

ارطغرل کے عبدالرحمن غازی کا پاکستانیوں کے لئے خصوصی پیغام

ارطغرل کے عبدالرحمٰن الپ کا عبدالرحمن پشاوری کوخراج عقیدت

تُرک فنکاروں کی جانب سے پاکستانیوں کے لئے پیغام

تُرک اداکارکا سیلابی صورتحال سے پریشان پاکستانی عوام سے ہمدردی کا اظہار

Leave a reply