ابوبکر البغدادی کی بہن کے بعد اہلیہ بھی گرفتار، گرفتاری کا اعلان ترک صدر نے کیا

انقرہ : ابوبکرالبغدادی کی موت کے بعد خاندان کے لیے بھی آزمائشیں‌شروع ہوگئی ہیں ، اطلاعات کے مطابق ترکی نے داعش کے سابق سربراہ ابوبکر البغدادی کی بہن کے بعد اس کی اہلیہ کو بھی گرفتار کرلیا۔ترک میڈیا کے مطابق داعش سربراہ کی بیوہ کی گرفتاری کا اعلان ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایک تقریب میں خطاب کے دوران کیا۔

ظلم کی انتہا، فلسطینی بچے کے سامنے اس کے والد پر تشدد،وائرل ویڈیونے جھنجھوڑ کررکھ…

تقریب میں ابوبکر البغدادی کی اہلیہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ ہم پہلی مرتبہ اعلان کررہے کہ ترکی نے ابوبکر البغدادی کی بہن کے بعد اس کی بیوی کو بھی گرفتار کرلیا ہے، انہوں نے امریکا پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے داعش سربراہ کی ہلاکت کو ایک مہم بنالیا تھا جب کہ ترکی ایسی چیزوں سے پرہیز کررہا ہے۔

ظلم کی انتہا، فلسطینی بچے کے سامنے اس کے والد پر تشدد،وائرل ویڈیونے جھنجھوڑ کررکھ…

واضح رہے کہ ترکی نے گزشتہ دنوں ابوبکر البغدادی کی بہن 65 سالہ رسمیہ اواد کو شام کے شہر حلب سے گرفتار کیا تھا جو کہ گزشتہ ماہ کی کارروائی کے بعد اب ترکی کے زیر کنٹرول ہے۔ترک حکام کا کہنا تھا کہ ابوبکر البغدادی کی بڑی بہن کی گرفتاری داعش کے کام کرنے کے طریقہ کار کو سمجھنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

بے بی کون؟ بلاول یا سینیٹر فیصل جاوید، سینیٹ میں‌ دلیلیں اورتاویلیں، دلچسپ…

Comments are closed.