ترک شیف براق اوزڈیمیر کا پاکستان سے اظہار محبت

ترکی کے عالمی شہرت یافتہ شیف براق اوزڈیمیر کا پاکستان سے اظہار محبت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پاکستان ہمارے دل میں ہم پاکستان سے محبت کرتے ہیں-

باغی ٹی وی : مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق سیریز ارطغرل ڈرامے کی پاکستان میں مقبولیت کے بعد سے ترک ادکاروں کے ساتھ معروف شخصیات کی بھی پاکستان کے ساتھی گہری وابستگی دکھائی دے رہی ہے اور وہ پاکستان اور پاکستانی عوام کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر کرتے نظر آتے ہیں جن میں ایک ترکی کے عالمی شہرت یافتہ شیف براق اوزڈیمیر بھی شامل ہیں –

علاوہ ازیں ترکی اور پاکستان کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات ہیں اسی وجہ سے پاکستان اور ترکی کے عوام کے دلوں میں ایک دوسرے سے گہری محبت ہے۔ ترکی اور اس کے عوام بھی مسئلہ کشمیر پر کھل کر پاکستان کی حمایت کرتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترکی اردو کے نام سے بنے اکاؤنٹ نے اپنے ٹوئٹر ہینڈلر پر عالمی شہرت یافتہ تُرک شیف اور ترک مشہور سماجی کارکن علی کیسک کی ایک ویڈیو شئیر کی جس میں انہیں پاکستان کے ساتھ اظہار محبت کرتے اور کشمیر آنے کی خوہش کا اظہار کرتے دیکھا جا سکتا ہے-


ٹوئٹر پر شئیر کی گئی ویڈیو میں براق پاکستان کے ساتھ محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا تعلق ترکی سے ہے، ہم پاکستان سےبہت بہت زیادہ محبت کرتےہیں۔ پاکستان ہمارے دل میں ہے۔ میری خواہش اور دعا ہےکہ ہم جلد کشمیر میں آئیں۔ کشمیر کےلیے محبت پاکستان کےلیے محبت-

خیال رہے کہ اس سے قبل بُراق نے اپنے ایک ویڈیو پیغام پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا -شہور سماجی کارکن اور وکیل ، حسن نیازی کے ساتھ اپنی حالیہ ویڈیو میں ، براق اوزڈیمیر نے انکشاف کیا تھا کہ وہ رواں ماہ پاکستان آرہے ہیں۔

براق نے اپنی ویڈیو میں نیازی سے تعارف کرواتے ہوئے انہیں اپنا ‘پاکستان بھائی’ کہا اور بتایا کہ وہ اس ماہ پاکستان آرہے ہیں اور جلد ہی سب سے ملیں گے-

واضح رہے کہ براق اوزڈیمیر عام طور پر سوشل میڈیا پر سی زیڈ این برک کے نام سے جانے جاتے ہیں اور ترکی میں سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی شخصیات ت ہیں ان کے ٹک ٹاک پر مداحوں کی تعداد 26.7 ملین فالوورز ہیں جبکہ ان کی پوسٹس کو لائیک کرنے والوں کی تعداد 485.5 ملین ہے اور انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 17.1ملین ہے-


اوزڈیمیرکو اس وقت شہرت ملی جب 9 جی اے جی نے اپنی ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ منفرد قسم کے کباب بنا رہے تھے ترک شیف ترک اور شام کے کھانے بنانے کی ویڈیو پوسٹ کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر مشہور ہوگئے۔ روایتی ترک پکوان سے لے کر برگر اور پیزا تک اوزڈیمیر ہر چیز کو پکانے میں مہارت رکھتے ہیں-


بہت ساری مشہور شخصیات ترکی میں ان کے ریستوران جاتے ہیں جن میں پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن ، عمران عباس ،انڈونیشی گلوکار وردوون ، اور فٹ بال کے کھلاڑی میسوت اوزیل شامل ہیں صرف یہی نہیں قطر کے بادشاہ ، تمیم ، اور ترکی کے صدر ، طیب اردگان بھی ان سے ملنے اور کھانا کھانے ان کے ریستورانٹ گئے اور وہ ہر جانے والی معروف شخصیات کواپنے ہاتھ سے بنائی گئی منفرد روٹی بھی گفٹ کرتے ہیں –

ترک شیف کے مداحوں کو جہاں ان کے پاکستان آنے کی بے چینی سے انتظار ہے اور اپنی پسندیدہ معروف شخصیت کی آمد کی خوشی میں خصوصی انتظامات کر رہے ہیں وہیں عا لمی شہرت یافتہ شیف براق کی پاکستان آمد پر باغی ٹی وی بھی پاکستانیوں کی خوشی میں شریک ہوتے ہوئےان کی بھر پور کوریج کرے گا اور براق کے پاکستانی مداحوں کو ان کے پاکستان میں وزٹ پر لمحہ بہ لمحہ آگاہ کرے گا-

باغی ٹی وی پاکستان کا ڈیجیٹل میڈیا کا معروف ادارہ ہے جسے نہ صرف پاکستان بلکہ اوورسیز پاکستانیوں میں بھی مقبولیت حاصل ہے۔ پاک ترکی تعلقات کی مضبوطی کے لیے بھی باغی ٹی وی کوشاں ہے۔ باغی ٹی وی برادر ملکوں پاکستان اور ترکی کے تعلقات کی مزید مضبوطی کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے-جو کہ میڈیا کے میدان میں ایک قابل تحسین کاوش ہے-

عالمی شہرت یافتہ ترک شیف براق اوزڈیمیر کا پاکستان آنے کا اعلان

Comments are closed.