ترک صدر نے روس اور امریکا کو واضح اور دو ٹو ک پیغام دے دیا.

0
78

ترک صدر نے روس اور امریکا کو واضح اور دو ٹو ک پیغام دے دیا.

تفصیلات کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ روس اور امریکا پر واضح کردیا ہے کہ ترک فوج شمالی شام میں دریائے فرات کے مشرقی کنارے میں کرد عسکریت پسند گروپ’پیپلز پروٹیکشن یونٹس’ کے خلاف فوجی آپریشن کا ارادہ کا رکھتا ہے۔

خیال رہے کہ ترکی امریکا اور روس کے ساتھ مل کر شمال مشرقی شام میں سیف زون کے قیام کے لیے ایک سمجھوتہ کرنا چاہتا تھا مگر فی الحال ترکی کو اس میں ناکامی کاسامنا ہے اور اسے سخت مایوسی ہے۔

ترک صدر نے کہا کہ ہمارے پاس اب دریائے فرات کے مشرقی کنارے میں فوجی آپریشن کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا۔ ہم نے اس حوالے سے امریکا اور روس کو بھی بتا دیا ہے۔
واضح‌رہے کہ شام میں شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف کارروائیوں میں ترکی، امریکا کا اتحادی ہے تاہم اس کا ماننا ہے کہ شام میں کردوں کی تنظیم پیپلز پروٹیکشن یونٹس (وائی پی جی) اور اس کے سیاسی ونگ ڈیموکریٹک یونین پارٹی (پی وائی ڈی)، ترکی میں سرگرم کرد باغی فورسز کی مدد کرتی ہیں، جو اس کی سرزمین پر گذشتہ 3 عشروں سے زائد شورش پھیلانے میں مصروف ہیں اور جنھیں ترکی کی جانب سے دہشت گرد تنظیم قرار دیا جاتا ہے

Leave a reply