ترک صدر کی تصویر پر ہٹلر جیسی مونچھیں بنانے والے لڑکے کو گرفتار کر لیا گیا ہے،
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی میں ابھی صدارتی الیکشن ہوئے ہیں اور رجب طیب اردگان صدر منتخب ہوئے ہیں، صدارتی مہم کے دوران ایک لڑکے نے ترک صدر کی ایک تصویر بنائی اور اس تصویر میں رجب طیب اردگان کی تصویر پر مونچھ ہٹلر کے مشابہہ بنائی ، جس پر اس نوجوان کو گرفتار کیا گیا اور اسے جیل میں ڈال دیا گیا،جس کے بعد ترکی کے کئی اخبارات نے لکھا کہ نوجوان نے رجب طیب کی مونچھ ہٹلر کے مشابہہ بنانے کے ساتھ توہین آمیز جملے بھی لکھ دیئے تھے،نوجوان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے، دوران تحقیقات نوجوان نے اردگان کی مونچھ بنانے کا اعتراف بھی کر لیا ہے، تا ہم اس نے توہین آمیز جملے لکھنے سے انکار کیا ہے
ترکی میں صدر کی توہین جرم ہے اور جو بھی توہین کرے گا، اس کم از کم چار برس کی سزا ملے گی، اگر جرم کرنے والا کم عمر ہے تو اسکی سزا نصف ہو سکتی ہے، 2021 کی ایک رپورٹ کے مطابق ترکی کی وزارت انصاف نے کہا تھا کہ ترکی میں ہر برس تقریبا پانچ لاکھ بچے اس قانون کی پکڑ میں آ جاتے ہیں، صدر کی توہین کی وجہ سے سولہ ہزار سے زائد افراد کو سزا سنائی جا چکی ہے اور کئی کیسزعدالتوں میں زیر سماعت ہیں
2014 میں رجب طیب کے پہلی مرتبہ ترکی کے صدر منتخب ہونے کے بعد سے ان کی توہین کے الزام میں ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد سے تحقیقات کی جا چکی ہے، ان میں سے 45000 کے خلاف فرد جرم عائد کی گئی اور 13000 افراد کو قصوروار قرار دیا گیا
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی