باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترکی نے کرونا لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کر دیا ہے
ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ویک اینڈ لاک ڈاؤن سے کرونا وبا کے پھیلاؤ کو کم کرنے میں مدد ملی، مرحلہ وار معمولات زندگی میں لوٹ آئیں گے۔
ترک صدر رجب طیب اردوان کا مزید کہنا تھا کہ ترکی نے وبائی مرض کرونا کے دوران 57 ممالک کی مدد کی، آج 7 صوبوں کے لیے انٹرسٹی ٹریول پابندی کو ختم کرنا ہے، 11 مئی سے مالز، باربر شاپس، کپڑے کی دکانیں کھلنا شروع ہوجائیں گی۔ جامعات 15 جون سے دوبارہ تعلیمی سلسلہ شروع کریں گی، 65 سال سے زائد، 20 سال سے کم عمر شہری ویک اینڈ پر 4 گھنٹے کے لیے باہر جاسکتے ہیں۔
رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکی میں معمولات واپس لانے کا مرحلہ مئی، جون، جولائی پر مشتمل ہوگا۔
واضح رہے کہ ترکی میں کرونا وائرس کے باعث 3 ہزار 461 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ وائرس سے 68 ہزار 166 افراد صحت یاب ہوئے۔
لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا
کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی
کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان
لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی
کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم
ترکی کی کرنسی کی گراوٹ کے نتیجے میں ترکی معاشی بحران کا سامنا کر رہا ہے جبکہ کرونا کی بیماری نے ترکی می معاشی مشکلات میں مزید اضافہ کیا ہے۔ترکی کی آبادی 8 کروڑ 20 لاکھ سے زیادہ ہے مگر اس نے کسی دوسرے یورپی ملک کی طرح ملک بھرمیں مکمل لاک ڈاﺅن نہیں کیا۔ ترک صدر رجب طیب اردوان معیشت کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں مگر اس کے نتیجے میں کرونا وبا تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے
ترکی میں کرونا وائرس کی وجہ سے سکولوں کی بندش کے بعد آن لائن درس و تدریس کے لئے ٹی وی چینلز کو وقف کر دیا گیا ہے۔ طلبا ء کو جسمانی ہر چست رکھنے کے لئے ایکسرسائزز بھی سکھائی جا رہی ہیں،ترک پولیس کے اہلکار بزرگ شہریوں کو گھروں پر غذائی و طبی اشیاء پہنچا رہے ہیں ،ترکی حکومت نے کورونا وائرس کے اثرات سے بچنے کے لیے بزرگ شہریوں کے گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔ اس صورتحال میں گھروں میں ان کی ضروریات پوری کی جا رہی ہیں۔








