ترک صدر نے ڈالر کے خلاف آواز اٹھا دی

0
54

ترک صدر نے ڈالر کے خلاف آواز اٹھا دی

باغی ٹی وی : ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ امریکی ڈالر کے اثر و رسوخ کو ختم کیا جانا چاہیے ، یہ اعلان انہوں نے ڈی 8 تنظیم سے خطاب کے دوران مطالبہ کرتے ہوئے کیا . ان کا کہنا تھا کہ امریکی کرنسی میں تجارت سے دنیا کے دیگر ممالک کے لیے بوجھ بن چکا اور اس میں آسانی کے بجائے مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں۔

دنیا کے آٹھ مسلم ترقی یافتہ ممالک کیکی معاشی تعاون کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقامی کرنسی میں تجارت سے کرنسی کی قیمت میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ کو کنٹرول کیا جا سکے گا۔

صدر ایردوان نے اجلاس کی چار سالہ صدارت کی ذمے داری بنگلہ دیش کو سونپتے ہوئے کہا کہ ایک سال سے دنیا میں کورونا کا غلبہ ہے جس کے خلاف عالمی تعاون کی اہمیت اہم ہے،ترکی نے مقامی طور تیار کردہ ویکسین کے تجربات میں کامیابی حاصل کر لی ہے اور امید ہے کہ اسے ہم انسانیت کی بھلائی کے لیے استعمال اور تقسیم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بطور ترکی، ڈی ۔8 ممالک کے درمیان تجارتی روابط میں سہولت پیدا کرنے کی غرض سے ایک مربوط حکمت عملی پرمبنی دستاویز تمام رکن ممالک کو ارسال کر دیا گیا ہے اور میرا یہ ماننا ہے کہ اسلامی مالیاتی اداروں کو حصول رقوم میں آسانی اور امت مسلمہ میں مالیاتی ضروریات کی طلب میں اضافے کے پیش نظر ایک اسلامی میگا بینک کا قیام عمل میں لایا جائے جبکہ ہمیں غیر ملکی زر مبادلہ کے بجائے مقامی کرنسیوں میں تجارتی لین دین کرنے کی ضرورت ہے۔

صدر نے مزید کہا کہ ظلم و فاقہ کشی کے خلاف نبرد آزما فلسطینی مہاجرین ، روہنگیا مسلمانوں،یمنی اور شامی پناہ گزینوں کی مدد کرنے میں بھی ہمیں ضروری اقدامات اٹھانے چاہیئے۔

Leave a reply