ترک صدر نے اقوام متحدہ کے متعلق اہم تقاضا کر دیا ،
تفصیلات کےمطابق ترک صدر نے اقوام متحدہ کے متعلق انوکھا تقاضا کر تے استنبول کنونشن سنٹر میں منعقدہ 35 ویں اسلامی تعاون تنظیم کی اقتصادی و تجارتی تعاون سے متعلق قائمہ کمیٹی کے وزارتی افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "دکھ و درد اور ظلم و ستم کے لیے کسی قسم کا کوئی مدا و نہ کرنے والی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کےپانچ مستقل اراکین میں سے ایک بھی اسلامی ملک نہیں ہے۔ دوسری جنگ عظیم کے فاتحین کے ذریعہ قائم کردہ نانصافی پر مبنی یہ نظام مستقبل میں جاری نہیں رہ سکتا ہے۔ اس نظام کو موجودہ حالات کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی آبادی کے ڈھانچے ، جغرافیائی اور مذہبی تقسیم کو مدنظر رکھتے ہوئے اس نظام کو اب نئی شکل دینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے عالم اسلام سے البانیہ کی مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے کی اطلاع ملنے کے بعد ہی میں نے گذشتہ رات البانوی وزیر اعظم ایڈی راماکو فون کیا اور البانیہ میں آنے والے زلزلے اور ہونے والے نقصان پر ان سے ہمدردی کا اظہار کیا اور البانیہ کو ہرممکنہ امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی اور اسی دوران ترکی کا ہنگامی حالات سے نبٹنے والے ادارے آفاد اور ترک ہلال احمر کی امدادی ٹیمیں ضروری سازو سامان لے کر البانیہ پہنچ گئی ہیں
واضحرہے کہ ترک صدر واحد ایسے مسلم حکمران ہیںجو اقوام متحدہ اور مغرب پر کھلے بندوں اعتراض کرتےہیں اور بعض امور پر اس کے دوہرے معیار کو بھی نشانہ تنقید بناتے رہتےہیں.