ترک سیریز ارطغرل غازی یکم رمضان سے پی ٹی وی پر نشر کی جائے گی

0
64

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر اردو زبان میں ڈب کی جانے والی اسلامی تاریخ پر مبنی ترک سیریز دیرلیش ارطغرل کو رمضان میں ارطغرل غازی کے نام سے پاکستان ٹیلی ویژن(پی ٹی وی ) پر نشر کیا جائے گا

باغی ٹی وی : پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر اردو زبان میں ڈب کی جانے والی اسلامی تاریخ پر مبنی ترک سیریز دیرلیش ارطغرل کو رمضان میں ارطغرل غازی کے نام سے پاکستان ٹیلی ویژن(پی ٹی وی ) پر نشر کیا جائے گا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ تیرہویں صدی میں مسلمانوں کی عالمی فتوحات کی عکاسی کرتا ترک ڈرامہ ارطغرل غازی یکم رمضان سے روزانہ رات 9 بجکر 10 منٹ پرپی ٹی وی ہوم پر نشر کیا جائے گا


معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بھی اس حوالے سے ایک ٹوئٹ کیا انہوں نے لکھا کہ پی ٹی وی ارطغرل غازی وزیراعظم عمران خان کی ہدائیت پر اردو میں نشرکر رہا ہے۔’ارطغرل غازی’ پی ٹی وی ہوم پراردو ڈبنگ کے ساتھ یکم رمضان سے روزانہ رات 9 بج کر 10 منٹ پر نشر کیا جائیگا


واضح رہے کہ گزشتہ سال 2 اکتوبر کو اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم پاکستان عمران خان نے تاریخی ترک ڈرامے دیرلیش ارطغرل کا اپنی تقریر میں ذکر کرتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ ترک سیریز اردو میں ڈب ہو تاکہ ہمارے لوگوں کو مسلمانوں کی تاریخ کا پتہ چلے

مسلمانوں کی تاریخی سچی کہانی پر مبنی اس سیریز نے تقریباً پوری دنیا کو اپنی جانب متوجہ کیا ہوا ہے اس ڈرامے کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ ٹی آر ٹی کے ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل ابراہیم ایرن کے مطابق یہ ڈرامہ 60 سے زائد ممالک میں ٹی وی چینلز پر دکھایا جا رہا ہے اب تک دنیا کے 78ممالک میں یہ سیریز دیکھی جا رہی ہے جس میں مستقل اضافہ ہو رہا ہے

ترکی نے تاریخی ڈرامہ غازی ارطغل میں مسلمانوں کے اسلامی جذبے اور جوش کو دکھایا گیا ہے مذکورہ ڈرامہ بنا کر مسلمانوں کو نہ صرف اپنی طرف متوجہ کیا بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں کو یکجا کر دیا ہے جو کہ اسلام اور مسلمانوں کے دشمن انڈیا اور یورپ کو ایک آنکھ نہیں بھایا اور وہ اس ڈرامے کی وجہ سے مسلمانوں کی یکجہتی سے خوفزدہ ہیں یہی وجہ ہے کہ انڈین حکومت نے اس ڈرامے کی ڈبنگ پر پابندی لگا دی تھی

دیرلش کی تحریر و تخلیق کار محمت (محمد) بوزدک ہیں ارطغرل اپنے اپنی پروڈکشن اور اداکاری کے اعتبار سے بلاشبہ ایک عظیم شاہکار ہے ارطغرل ترکی کے خانہ بدوش قبیلے قائی کی کہانی ہے

ترکی ڈرامے دیریلیش ارطغرل کی اردو ڈبنگ روکنے کا انکشاف

یورپ اور انڈیا ترک ڈرامےدیریلیش ارطغرل کی مخالفت میں کھل کر سامنے آ گیا

Leave a reply