اسلام اورمسلمانوں کی توہین ناقابل معافی جرم :ترکی نے فرانس سے اپنا سفیر واپس بلانے کا اعلان کردیا

0
43

پیرس: اسلام اورمسلمانوں کی توہین ناقابل معافی جرم :ترکی نے فرانس سے اپنا سفیر واپس بلانے کا اعلان کردیا،اطلاعات کے مطابق فرانس نے ترکی سے اپنا سفیر واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ فرانس کی جانب سے یہ فیصلہ ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔

فرانس کے صدر ایمینوئل میخواں نے ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کے بیان کو نا قابل قبول قرار دیا ہے اور ساتھ ہی ترکی سے اپنا سفیر واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے اپنے بیان میں فرانس کے صدر کی دماغی صحت کے حوالے سے سوالات اٹھائے تھے اور ایک مشورہ بھی دیا تھا۔

ترکی کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک صدر نے مغربی ممالک سے کہا تھا کہ فاشزم آپ کی کتاب میں ہے اور وہ آپ ہی کا شیوہ ہے جب کہ ہماری کتاب میں اس کا کوئی وجود نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سماجی انصاف کے راستے پر بڑھ رہے ہیں۔ صدر رجب طیب ایردوان نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس وقت فرانس کا سربراہ سٹپٹایا ہوا ہے۔

انہوں ںے کہا تھا کہ اس کا صرف ایک کام ہے اور وہ دن رات ایردوان کے ساتھ الجھنا ہے۔ ترکی کے صدر نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ صحیح معنوں میں وہ ایک مریض ہے جس کا معائنہ ہونا ضروری ہے۔

Leave a reply