ترکی سے کورونا وائرس کے خلاف مصروفِ پیکار ممالک کی مدد کا سلسلہ جاری
انقرہ :ترکی سے کورونا وائرس کے خلاف مصروفِ پیکار ممالک کی مدد کا سلسلہ جاری، اطلاعات کے مطابق صدر رجب طیب ایردوان کے حکم سے نائجر کو ماسک، حفاظتی اوورآل اور حفاظتی عینکوں پر مشتمل طبّی امداد روانہ کر دی گئی
ترکی کورونا وائرس کووِڈ۔19 سے متاثرہ ممالک کی طّبی امداد کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔وزارت صحت کی طرف سے تیار کردہ امدادی سامان کو ایتی میسوت ائیر پورٹ پر ترک مسلح افواج کے A400M کارگو طیارے پر منتقل کیا گیا۔
نائجر روانہ کئے جانے والے امدادی سامان کے ڈبوں پر صدارتی مہر کے ساتھ ساتھ ترکی اور فرانسیسی زبان میں مولانا جلال الدین رومی کے یہ الفاظ درج ہیں ” ہر نا امیدی کے پیچھے ہزاروں امیدیں اور ہر تاریکی کے پیچھے ہزاروں سورج پوشیدہ ہیں” ۔