ترکی کی سرزمین کس ملک کے خلاف استعمال ہوئی ، امریکی ادارے کی رپورٹ
ترکی کی سرزمین کس ملک کے خلاف استعمال ہوئی ، امریکی ادارے کی رپورٹ
تفصیلات کے مطابق .امریکی نیوز ” The Intercept” نے ایرانی انٹلیجنس کی خفیہ دستاویزات کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب اور مذہبی سیاسی جماعت اخوان المسلمون ترکی میں سعودی عرب کے خلاف منصوبہ بندی کرتے رہے ہیں۔ خفیہ دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ اخوان اورایرانی پاسداران انقلاب نے یمن کی سرزمین کو سعودی عرب کے خلاف استعمال کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
امریکی نیوز ویب سائٹ نے سعودی عرب کے خلاف کارروائی کے لیے ایرانی پاسداران انقلاب اور اخوان المسلمین کے مابین ہونے والے اجلاس کی میزبانی کے بارے میں معلومات شائع کی ہیں۔
ایرانی انٹیلی جنس اداروں کی تیار کردہ خفیہ دستاویزات کے مطابق سنہ 2014ء کو ترکی میں ایرانی پاسداران انقلاب اور اخوان المسلمون کے لیڈروں پر مشمتل ایک اجلاس ہوا جس میں سعودی عرب کو کمزور کرنے کے لیے یمن کی سرزمین کو استعمال کرنے اور دیگر آپشن پرغور کیا تھا۔
لیک کی گئی دستاویزات میں شامل معلومات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اخوان کے نمائندوں نے سعودی عرب سے سخت نفرت کا اظہار کیا اور پاسداران انقلاب سے مطالبہ کیا کہ وہ یمن سے سعودی عرب کو حملوں کا نشانہ بنائے۔
ایرانی دستاویزات میں صدر محمد مرسی کو اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد اخوان المسلمون اور ایرانی عہدیداروں کی طرف سے رابطے برقرار رکھنے اور سعودی عرب کے خلاف سازشوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔
واضح رہے کہ سعودی عرب اور ترکی میں چپقلش چلی آرہی ہے، سعودی عرب اس حوالے سے ترکی پر الزام بھی لگاتا آیا ہے. جب کہ ترکی بھی سعودی عرب کے نطریاتی مخالف اخوان کو کھل کر سپورٹ کرتا آیا ہے.