باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترکی و شام میں تباہ کن زلزلے کے بعد پاکستان کی جانب سے امداد کا سلسلہ جاری ہے

پاک فضائیہ کا دوسرا سی ون تھرٹی طیارہ امدادی سامان لے کر ترکیہ روانہ ہو گیا ہے، ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق طیارہ لاہور سے خیمے، کمبل اور دیگر اشیا لے کر ترکیہ کے لیے روانہ ہوا، سی ون تھرٹی ساڑھے 18ہزار پاؤنڈز امدادی سامان لے کر جا رہا ہے پاک فضائیہ پاکستانی طلباکو وطن واپس لانے کی بھی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، وزارت خارجہ اور ترکیہ میں پاکستانی سفارتخانے کے درمیان رابطے جاری ہیں

دوسری جانب ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ شام زلزلہ متاثرین کیلئے خصوصی امدادی کھیپ روانہ کر دی ہے، شام زلزلہ متاثرین کیلئے سامان میں خیمے اور کمبل شامل ہیں ،سامان اسلام آباد سے خصوصی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے دمشق بھیجا گیا زلزلہ سے متاثر ین کیلئے مزید امدادی سامان جلد بھیجا جائے گا ، پاکستان نے مشکل کی اس گھڑی میں شام کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے، امدادی سامان شام میں تعینات پاکستانی سفیر شاہد علوی وصول کریں گے مزید امدادی سامان براستہ روڈ شام اور ترکیہ کیلئے جلد روانہ کیا جائے گا،

وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ترکیہ اور شام زلزلہ متاثرین کے لیے مستقل ریلیف کا سلسلہ جاری رکھنا ہوگا ترکیہ اور شام زلزلہ متاثرین کی مکمل بحالی تک امداد کا سلسلہ نہیں رکنا چاہیے،ترکیہ اور شام کے بھائی بہنوں کی امداد کو قومی کاوش بنائیں،

واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار سے تجاوز کر گئی،ترکیہ میں 7ہزار108،شام میں2 ہزار530 افراد جاں بحق ہوئے،،ترکیہ میں زلزلے سے 31 ہزار777 افرادزخمی ہوئے، زلزلےسےمتاثرہ علاقوں میں5 ہزار775عمارتیں تباہ ہوئی ہیں، زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں 10ہزارخیمےلگا دیے گئے ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ ترکیے میں زلزلے سے اموات میں کتنا اضافہ ہوگا اس کا ابھی اندازہ نہیں لگا سکتے۔ ترک صدر نے ملک بھر میں ایک ہفتے کے سوگ کا اعلان کردیا، ترکیہ میں ایک ہفتے تک پرچم سرنگوں رہے گا۔

حاملہ خواتین کو سموگ سیزن میں خصوصی احتیاط کی ضرورت

خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

نرسری وارڈ میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے پر وزیراعلیٰ کا نوٹس

پسند کی شادی جرم بن گئی، سفاک ملزمان نے بچوں،خواتین سمیت سات افراد کو زندہ جلا ڈالا

طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

علاوہ ازیں ترک سفارتخانے نے ملک میں تباہ کن زلزلے کے فوری بعد پاکستان جانب سے فوری امداد اور بھرپور حمایت پر شکریہ کا اظہار کیا ہے۔ ترکیہ کے سفارتخانے کے ایک ٹویٹ کے مطابق پاک فوج کی یو ایس اے آر ٹیموں کو لے کر پاک فضائیہ کا ایک طیارہ امدادی سامان لے کر بحفاظت اڈانا پہنچ گیا ہے۔ ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ ہم زلزلہ کے بعد فوری امداد پر پاکستان میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا 50 رکنی ریسکیو ٹیم ترکیہ بھجوانے کا اعلان

ترکیہ میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں جن میں ایک جیل بھی شامل ہ

ترکیہ اور شام میں 7.8 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی

ترکیہ میں زلزلہ متاثرین سخت مشکلات کا شکار ہیں-

Shares: