ترکی کا شام میں فوجی آپریشن، پینٹاگون نے اعلان کر دیا

0
39

ترکی کا شام میں فوجی آپریشن جاری ہے۔پینٹاگون نے اپنے فیصلے کا اعلان کر دیا۔ یہ پینٹاگون کے ترجمان جوناتھن ہوف مان نے کیا۔

الرٹ :شام میں ترکی کا ممکنہ آپریشن ؛ امریکی فوج کا انحلاء شروع ہوگیا

ترجمان کے مطابق شام میں ترکی کے کسی بھی آپریشن کی نہ تو حمایت کی جائیگی اور نہ ہی اس میں کوئی تعاون فراہم نہیں کیا جائیگا۔

جوناتھن ہوف مان نے تحریری اعلان میں کہا ” صدر ٹرمپ اورامریکی وزارت ِ دفاع بھی ترکی کے شمالی شام میں فوجی آپریشن کی حمایت میں نہیں ، امریکی مسلح افواج کا بھی یہی موقف ہے اور اس آپریشن میں امریکی فوج حصہ نہیں لے گی۔ ”

ترک صدر نے روس اور امریکا کو واضح اور دو ٹو ک پیغام دے دیا.

ہوف مان کا مزید کہنا تھا ” مارک ایسپر اور مارک میلے نے اپنے اپنے ترک ہم منصبوں کو بھی آگاہ کر دیا ہے کہ یکطرفہ اقدامات ترکی کے لیے خطرات پیدا کریں گے۔ ”

ترکی کی معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیں‌گے ، ٹرمپ کی ترکی کو دھمکی

واضح رہے کہ شام میں کرد ملیشیا کے خلاف ترکی کے آپریشن کے اعلان کے بعد امریکی فوج کا ترک سرحد سے انحلاء شروع ہوگیا جب کہ ترکی کی جانب سے آپریشن کا آغاز کسی بھی وقت شروع ہوسکتا ہے۔ ترکی کی جانب سے شام کے شمالی علاقے میں کردوں کے خلاف فوجی آپریشن کسی بھی وقت شروع کیے جانے کا امکان ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ شام میں کرد ملیشیا کیخلاف آپریشن کسی بھی لمحے شروع ہوسکتاہے۔

Leave a reply