ترک ڈرامہ سیریز "ارطغرل غازی ” میں عبدالرحمان غازی کا کردار نبھانے والے ترکیہ کے اداکار جلال آل پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے کراچی پہنچ گئے۔

باغی ٹی وی: کراچی پہنچنے کے بعد ترک اداکار نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی سندھ میں رضاکارانہ طور پر خدمات سر انجام دیتے ہوئے امدادی سامان کی بوریاں اپنے کندھے پر اٹھاکر سیلاب متاثرین کے خیموں میں پہنچائیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا گیا کہ جلال آل سندھ کے سیلاب متاثرین کے ساتھ گھل مل کر امدادی سرگرمیوں میں شامل ہوگئے۔

جلال آل نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں کراچی میں موسلا دھار بارش کے دوران گاڑی میں سفر کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہےویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ہم پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کے متاثرین کی مدد کرنے کے لیے آپ کی امداد وصول کر رہے ہیں-

جلال آل نے انسٹاگرام میں سیلاب متاثرین کے ساتھ ایک ویڈیو اپ لوڈ کی اور لکھا کہ ترکی زندہ باد، پاکستان زندہ باد،سیلاب کی تباہی سے 4 کروڑ افراد بے گھر ہوگئے جبکہ ہزاروں اموات ہوگئیں-

وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ سیلاب متاثرین کے بچوں کے ساتھ ہیں اور ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگارہے ہیں انہوں نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے عطیات جمع کروانے کی بھی درخواست کی۔

Shares: