انقرہ: ترک مسلمان فٹبال کھلاڑیوں نے روزے کی حالت میں میچ کھیل کراورپھرافطاری کرکے ایمان تازہ کردیئے،اطلاعات کے مطابق ترکی میں فٹبال میچ کے دوران مقامی کلب کے کھلاڑیوں نے روزے کی حالت میں‌ میچ کھیل اور گراؤنڈ میں افطار کر کے سب کے دل جیت لیے۔

ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں فٹبال میچ کے دوران مغرب کی اذانیں ہونے پر ٹیم انقرہ کھلاڑیوں نے کھیل کا وقفہ لے کر روزہ کھولا۔

 

https://twitter.com/HussainAnwarr/status/1382069397959938051

ترک کھلاڑیوں کے دوران میچ اس عمل کے لمحات انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گول کیپر سمیت کھلاڑیوں نے مغرب کی اذان کی آواز سُن کر کھجور کھائی اور پھر پانی پینے کے ساتھ ساتھ پھل بھی کھائے۔

کھلاڑیوں کے روزہ کھولنے کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوگیا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے ترک کھلاڑیوں کے لیے تعریفی کلمات ادا کیے اور روزہ رکھ کر ٹورنامنٹ کھیلنے کے اقدام کو شاندار انداز سے سراہا۔

Shares: