انقرہ:امریکی صدرکےرویے اوربیان پرصد افسوس:جوبائیڈن نے اسرائیل کی حمایت کرکےاپنی اصلیت بتادی:ترک صدرغصے میں آگئے،اطلاعات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ جو بائیڈن نے اسرائیل کی حمایت کرکے اپنے ہاتھ فلسطینیوں کے خون سے رنگ لئے ہیں۔
ترک صدر رجب طیب اردگان نے اسرائیل کی حمایت پر امریکی صدر جوبائیڈن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جو بائیڈن نے اسرائیل کی حمایت کرکے اپنے ہاتھ فلسطینیوں کے خون سے رنگ لئے ہیں، جو بائیڈن اپنے خون آلود ہاتھوں سے تاریخ رقم کررہے ہیں اور ہم اب مزید خاموش نہیں رہ سکتے۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے ترک صدر نے وزیراعظم عمران خان سے بھی مغرب اوریورپ کی اسرائیل کی طرفداری پرسخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ باطل قوتیں جان بوجھ کرفلسطینیوں کا قتل عام کروارہی ہیں ، ان کوروکنے کے لیے امت مسلمہ کو بھی متحد ہونا پڑے گا