ترکی شام میں فوجیں‌ کیوں اتارنے والا

0
26

ترکی فوج شام میں فوجی آپریشن شروع کرنے جارہی ہے اس بارے ترکی میں صدارتی دفتر کے ڈائریکٹر کمیونی کیشن فخر الدین التون نے کہا ہے کہ ترکی کی فوج "کچھ دیر بعد” شامی جیشِ حُر کے ساتھ شام کی سرحد عبور کرنے والی ہے. اس آپریشن کا مقصد شام میں کرد علیحدگی پسندوں کے ٹھکانوں‌کو ختم کرناہے.

اس سے پہلےصدارتی ترجمان نےکہا ہےکہ "وہاں موجود کرد جنگجوؤں کو اپنی وفاداریاں تبدیل کرنا ہوں گی . ورنہ ان کو داعش کی طرح سنگین نتائج کا سامنا کرنےپڑے گا.

اس جنگ پر سیرین ڈیموکریٹک فورسز مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری سے مداخلت کرے ورنہ شام میں‌ انسانی جانوں کا ضیاع ہو گا.دوسری طرف امریکی ترجمان کے مطابق شام میں ترکی کے کسی بھی آپریشن کی نہ تو حمایت کی جائیگی اور نہ ہی اس میں کوئی تعاون فراہم نہیں کیا جائیگا۔

ترکی کا شام میں فوجی آپریشن، پینٹاگون نے اعلان کر دیا


جوناتھن ہوف مان نے تحریری اعلان میں کہا ” صدر ٹرمپ اورامریکی وزارت ِ دفاع بھی ترکی کے شمالی شام میں فوجی آپریشن کی حمایت میں نہیں ، امریکی مسلح افواج کا بھی یہی موقف ہے اور اس آپریشن میں امریکی فوج حصہ نہیں لے گی۔ ”

Leave a reply