معروف ٹی وی کمپئیر حسن رضوی ایک عہد لازوال

0
44

گئی رتوں کو بھی یاد رکھنا
نئی رتوں کے بھی باب پڑھنا
گلاب چہروں نے جو لکھی ہے
تمازتوں کی کتاب پڑھنا

حسن رضوی کا یومِ پیدائش

معروف شاعر، ٹی وی کمپیئر حسن رضوی ۱۸ ،اگست ۱۹۴۶ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ پنجاب یونیورسٹی اورینٹل کالج سے ایم کرنے کے بعد شاہ حسین کالج میں بحیثیت لیکچرار ملازمت کا آغاز کیا۔ اس کے بعد ایف سی کالج میں کچھ عرصہ پڑھانے کے بعد صدر شعبہ اردو مقرر ہوئے۔ حسن رضوی کا شمار بہترین کمپیئر اور اچھے شاعروں میں ہوتا تھا۔ ان کی غزلیں بھرپور محبت کرنے والے نوجوانوں کی نمائندگی کرتی ہیں۔ ان کے گیتوں اور ترانوں میں حب الوطنی کا جذبہ بہت نمایاں اور تعمیری نظر آتا ہے۔
حسن رضوی کا انتقال ۲ فروری ۲۰۰۲ء کو لاہور میں ہوا۔
ان کے شعری مجموعے ’’کبھی کتابوں میں پھول رکھنا‘‘ ’’اس کی آنکھیں شام‘‘ ’’کوئی آنے والا ہے‘‘ اور سفر نامے ’’چینیوں کے چین میں‘‘ ’’دیکھا ہندوستان‘‘ اور ’’ہرے سمندروں کا سفر‘‘ شائع ہو چکے ہیں۔
….
منتخب اشعار۔

کتنے پیپل سوکھ گئے ہیں کتنے دریا خشک ہوئے
کتنے موسم بیت گئے ہیں بادل کو بہلانے میں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کبھی کتابوں میں پھول رکھنا‘ کبھی درختوں پہ نام لکھنا
ہمیں بھی ہے یاد آج تک وہ نظر سے حرف سلام لکھنا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آج ہوا نے اس دھرتی پر اتنے رنگ بکھیرے ہیں
زردی مائل رنگ ہے میرا باقی سارے تیرے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Leave a reply