ٹی وی پر بیٹھ کر مشورے دینا بہت آسان ہے،بابراعظم

0
162
babar

پاکستان کی قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ ہم نے انگلینڈ کے خلاف نیٹ رن ریٹ کے حوالے سے منصوبہ بندی کی ہے،ہم ہٹ کرنا چاہتےہیں لیکن ہمارے پاس پاور پلے کھیلنے اور پارٹنرشپ بنانے کا منصوبہ ہے۔ فخر زمان اگر 20سے30اوورز کریز پررہتے ہیں توہم اپناہدف پورا کرسکتے ہیں

پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابراعظم کا کہنا تھا کہ ٹی وی پر بیٹھ کر مشورے دینا بہت آسان ہے، مجھ پر کوئی دبائو نہیں،پچھلے ڈھائی تین سال سے میں ہی پرفارم کر رہا تھا، مشورہ ٹی وی کی بجائے میسیج میں بھی دیا جاسکتا ہے، انگلینڈ کیخلاف پلیننگ مکمل ہے، افغانستان اور جنوبی افریقا والا میچ جیتنا چاہیے تھا امید تو ہر موقع پر مثبت رکھنی چاہیے ،کسی ایک شعبے کو نہیں، بطور ٹیم ہم اچھا نہیں کھیل پائے کوشش کریں گے کہ غلطیوں سے سیکھیں اس لیول پر غلطی کی گنجائش بہت کم ہوتی ہے،کرکٹ میں کچھ بھی ہوسکتا ہے ہم اچھے نوٹ پر کوشش کریں گے ہم فنش اچھا نہیں کر پارہے ہیں، ہم ون ڈے میں نمبر ون بھی رہے ہیں،مڈل اوورز اور اینڈ میں رنز ملتے ہیں میچ کیلئے افتخار احمد کا کردار بھی اہم ہو گا،ہم سے عوام نے کافی امیدیں لگائی ہوئی تھیں، اہم بہترین پرفارمنس نہیں دے سکے جس کا اعتراف کرتا ہوں

بابراعظم کی کولکتہ میں شاپنگ، ساڑھیاں خریدیں
دوسری جانب پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور اوپننگ بیٹر امام الحق نے بھارتی شہر کولکتہ میں شاپنگ کی ہے،دونوں کولکتہ کی مارکیٹ میں گئے، پاکستانی کھلاڑیوں نے ساؤتھ سٹی مال سے شاپنگ کی، پاکستانی ٹیم کے کپتان نے فیملی کے لئے ساڑھیاں خریدیں، اس دوران بابر اعظم نے گھر والوں‌سے ویڈیو پر بات چیت کی اور گھر والوں‌کی پسند اور اجازت کے بعد ساڑھیاں خریدیں، دونوں کھلاڑیوں نے سن گلاسز اور اپنے لئے بھی کپڑے خریدے، پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کے لئے بھارت میں موجود ہے،

Leave a reply