نیویارک:نیویارک میں باپ کی لاپرواہی کی وجہ سے دو جڑوان بچے ہلاک ، پولیس نے باپ کی لاپرواہی پر نوٹس لیتے ہوئے باپ کو حراست میں‌لیکر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق نیویارک کے 37 سالہ رہائشی والد نے اپنی ملازمت کی جگہ پر جب گاڑی پارک کی تو اس وقت جڑواں بچے گاڑی کی پچھلی سیٹ پر تھے لیکن وہ دیکھے بغیرچلا گیا جہاں صبح آٹھ بجے سے شام تقریباً ساڑھے چار بجے تک اس نے دفتری فرائض سر انجام دیے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق شام کوجب وہ گاڑی چلا کر واپس گھر آرہا تھا تو اچانک اس کی نظر پڑی کہ اس کا ایک سالہ بیٹی اور بیٹا پچھلی نشست پہ موجود تھے ، باپ نے گاڑی روک کرایمرجنسی میں 911 کو فون کیا لیکن اس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی اور آٹھ گھنٹے تک سخت گرمی میں گاڑی کے اندر بند رہنے کے باعث بچے دم توڑ چکے تھے۔

Shares: